بھوپال کی مقامی عدالت نے سیمی کے 4 کارکنان کو باعزت بری کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-02

بھوپال کی مقامی عدالت نے سیمی کے 4 کارکنان کو باعزت بری کیا

بھوپال
پی ٹی آئی
ایک مقامی عدالت نے کالعدم سیمی کے4کارکنوں کو ثبوتوں کی عدم موجودگی میں رتلام ضلع کے جاورا میں27اپریل2010کو پنجاب نیشنل بینک کی شاخ میں بینک ڈکیتی کی ناکام کوشش کرنے کے الزام میں بے قصور قرار دیا ، بھوپال کے ایڈیشنل سیشن جج بی ایس بھدوریا نے آج سنائے اپنے فیصلے میں محمد ساجد عرف شیٹی ، ابو الفضل خان عرف اسراد ، اور محمد اقرار عرف شیخ صاحب کو ثبوتوں کی عدم موجودگی میں بے قصور قرار دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ استغاثہ اپنے الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اور اس بارے میں کوئی مستند دستاویز دستیاب نہیں کرائے گئے کہ گرفتار کئے گئے شخص سمی کے ہی کارکن تھے ۔ عدالت نے اس معاملے میں گرفتار نہیں کیے جاسکے دو دیگر ملزمین محمد اسلم اور اعجاز الدین کو فرار قرار دیا ۔ استغاثہ کے مطابق جاؤ راواقع پنجاب نیشنل بینک کی شاخ میں شام 4بجے کے بعد جب برانچ منیجر ششی کانت و بھرت پرکاش رائے کوارا کے لئے تھے تبھی نصف درجن نقاب پوشوں نے بینک میں گھس کر دونوں کو ریوالور کی نوک پر قیدی بنالیا اور ان سے اسٹرانگ روم کی چابی مانگی ۔ دونوں نے اسٹرانگ روم کی چابی دے دی لیکن لٹیرے اسٹرانگ روم اس لئے نہیں کھول سکے کیونکہ دوسری چابی کیشیر راجو اسٹیفن پہلے ہی لے کر رتلام جاچکے تھے ۔
اسٹرانگ روم نہیں کھلنے پر لٹیرے منیجر اور بھرت کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر اور رسی سے ہاتھ پاؤں باندھ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بعد میں مخبر کی اطلاع پر مذکورہ 4ملزمین کو گرفتار کرکے معاملہ رتلام کی ضلع عدالت میں پیش کیا تھا جب کہ2ملزمین آج تک پکڑے نہیں جاسکے ۔ یہ معاملہ رتلام ضلع عدالت میں چل رہا تھا لیکن معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسے بعد میں بھوپال منتقل کردیا گیا ۔ ان میں ابوالفضل فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہیں جب کہ باقی تینوں مختلف الزامات میں دیگر جیلوں میں بند ہیں ۔

Bhopal: A local court has acquitted SIMI workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں