بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ ججوں کے مواخذہ کا اختیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-19

بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ ججوں کے مواخذہ کا اختیار

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش پارلیمنٹ نے دستور میں ترمیم کرتے ہوئے سپریم کورٹ ججوں کے مواخذہ کا اختیار حاصل کرلیا ہے جب کہ وکلاء اور سیاسی گروپس اس کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ حکمراں عوامی لیگ زیر قیادت پارلیمنٹ نے گزشتہ شب16ویں ترمیمی بل کو ندائی ووٹ سے منظوری دے دی ۔327ووٹ کے مقابلہ صفر سے ترمیمی بل منظور کرلی گئی ۔ ترمیم شدہ خاتون کے تحت سپریم کورٹ کے جج کو دو تہائی اکثریت حاصل ہونے والی قرار داد کے تحت عہدہ سے ہٹایاجاسکتا ہے ۔ ججوں کو تاہم سرکاری تحقیقات کے نتائج کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا ۔ قبل ازیں پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے صدر نشین نے وضاحت کی تھی کہ1972کی ایک دفعہ کو بحال کیاجارہا ہے ۔ پارلیمنٹ کوججوں کو عہدہ سے ہٹانے یا مواخذہ کا اختیار حاصل نہیں ہوگا ۔ پارلیمنٹ تحقیقاتی نتائج کو منظوری دے گی جن کی تحت ملزم ججوں کو خاطی قرار دیاجائے گا۔

Bangladesh Parliament regained the power to impeach Supreme Court judges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں