چھتیس گڑھ میں مزید 16 نکسلائٹس کی خود سپردگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-19

چھتیس گڑھ میں مزید 16 نکسلائٹس کی خود سپردگی

رائے پور
پی ٹی آئی
بستر علاقہ میں ممنوعہ ماؤ تحریک کا کیڈردن بہ دن کم ہوتا جارہا ہے اور جنوبی چھتیس گڑھ میں16انتہا پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی انتہا پسندی سے متاثرہ اس ریاست میں جاریہ سال ہتھیار ڈالنے والے باغیوں کی تعداد220ہوگئی ہے۔ بٹالین کے کمانڈنٹ وی وی این پرسنا نے بتایا کہ ممنوعہ سی پی آئی ماؤسٹ کے کیرلا پال ایریا کمیٹی سے تعلق رکھنے والے 14انتہا پسندوں نے کل شام ضلع سکما میں سی آر پی ایف سکنڈ بٹالین کے ہیڈ کوارٹرس پر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ خود سپردگی اختیار کرنے والوں میں25کو اسی بنڈی،19سالہ جتیندر ،35سالہ موسا کی ہدتا،25سالہ بھیما،44سالہ سوما،35سالہ مدکم دیوا اور28سالہ سودی سینگن بھی شامل ہیں جو کیرلا پال علاقہ اور اسی خطہ کے دیگرریہاتوں میں لوکل آپریشن اسکواڈ( ایل او ایس) و سنگھم ارکان کی حیثیت سے سرگرم تھے۔ باغیوں نے تحریک سے مایوسی، نچلے درجے کے کیڈر اور خاتون باغیوں کے استحصال اور آندھر اپردیش کے سینئر نکسل قائدین کے مظالم کو اپنی خودسپردگی کی وجہ بتایا ۔ نکسلائٹس نے الزام عائد کیا کہ سینئر قائدین نے انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے تحریک میں شامل ہونے پر مجبور کیا تھا اور یہ تحریک اب اپنے نظریات سے ہٹ چکی ہے ۔ پرسنا نے بتایا کہ اسی دوران کل شام ضلع بیجا پور میں مزید دو نکسلائٹس نے خود سپردگی اختیار کی ہے ۔ جن میں ایک نابالغ لڑکی بھی شامل ہے ۔17سالہ سریتی عرف سوروپ ، کڈیم او اپلی ، ایل او ایس کی رکن تھی، جب کہ23سالہ منا پدم ، ماؤسٹوں کی گنگلورایراکمیٹی کا ملیشیا کرن تھا ۔ ان دونوں نے بیجاپور کے کلکٹر محمد عبدالقیصر حق اور سپرنٹنڈنٹ کے ایل دھرو کے روبرو خود سپردگی اختیار کرلی ۔

16 more Naxals surrender in Chhattisgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں