سعودی عرب - مقررہ سزا سے زیادہ مدت قید رکھنے جانے والوں کے لئے 10 ملین ریال معاوضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-12

سعودی عرب - مقررہ سزا سے زیادہ مدت قید رکھنے جانے والوں کے لئے 10 ملین ریال معاوضہ

سعودی وزارت داخلہ نے مقررہ سزا سے زیادہ مدت تک قید رکھنے جانے والے13افراد کو10ملین ریال کا معاوضہ ادا کردیا۔ فوجداری کی سعودی عدالت نے حد سے زیادہ مدت جیل میں گزار کر رہا ہونے والوں کے مطالبے پر وزارت داخلہ کو معاوضے ادا کرنے کا پابند بنایا تھا ۔ وزیر انصاف کے مشیروترجمان فہد البکر ان نے واضح کیا کہ 13افراد نے فوجداری کی عدالت سے رجوع کرکے وزارت داخلہ کو فریق بنا کر معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزارت انصاف نے رہائی پانے والے سابق قیدیوں کو انصاد دلانے کے لئے معاملات جلد از جلد نمٹوانے کا اہتما م کیا۔ مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق فی کس59ہزار تا10لاکھ ریال کا معاوضہ دیا گیا۔ بعض لوگوں نے اس سے زیادہ کا مطالبہ کیا تھا ۔ وزارت انصاف کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ معاوضوں کا تعلق ان لوگوں سے ہے جنہوں نے مقدمہ دائر کیا تھا جب کہ ان کے علاوہ دیگر افراد کو بھی معاوضے دئیے گئے ہیں۔ کم از کم معاوضہ59ہزار 200ریال اور زیادہ سے زیادہ20لاکھ ریال دیا گیا ہے ۔ ترجمان نے توجہ دلائی کہ کئی لوگ پیش کئے جانے والے معاوضے سے مطمئن ہوجاتے ہیں جبکہ دیگر مطمئن نہیں ہوتے مطمئن نہ ہونے والے ہی عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں