19 اگست کو گھر گھر سروے کے تعلق سے شعور بیداری مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-11

19 اگست کو گھر گھر سروے کے تعلق سے شعور بیداری مہم

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
اپوزیشن کے سخت اعتراض اور تنقید کے باوجود حکومت19اگست کو گھر گھر سروے کروانے پر اٹل ہے ۔ اس کے لئے4 لاکھ ملازمین اور ضرورت پڑنے پر پولیس عملہ کی خدمات بھی حاصل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ کئی وزراء عوام کے منتخبہ نمائندوں نے اتوار کو عوامی شعور بیداری پروگرام کے تحت گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات کی اور انہیں سمجھاتا کہ اس سروے سے کوئی فلاحی و بہبودی پروگرام کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ صرف ریکارڈ کے لئے یہ عمل کیاجارہا ہے ، ٹی آر ایس کے کارکنوں نے عوام کو بتایا کہ مستحق غریب افراد کو فلاحی اسکیمات پہونچانے کے لئے یہ سروے کیاجارہا ہے ۔ غیر مستحق افرا د پر مالی اخراجات غیر ضروری صرف ہورہے ہیں۔ کانگریس، ٹی دی پی اور بی جے پی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ غریبوں کی فلاحی اسکیمات کو برخاست کرنے کے لئے یہ سروے کیاجارہا ہے ۔ ایک دن میں ایک بڑا سروے تعلق پالیسی ہے ۔تلگو دیشم کے قائد ای دیاکر راؤ نے کہا کہ کم سے کم دوسروں نے اتوار کو مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور19اگست کے سروے کے تعلق سے عوامی خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی۔ ان سے اپیل کی کہ وہ اس دن اپنے گھر پر ہی رہیں۔ تقریباً84لاکھ مکانات کا سروے کیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں