بٹس پلانی حیدرآباد کے کانوکیشن سے اسرو چیرمین ڈاکٹر رادھا کرشنن کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-11

بٹس پلانی حیدرآباد کے کانوکیشن سے اسرو چیرمین ڈاکٹر رادھا کرشنن کا خطاب

حیدرآباد
یو این آئی
بٹس پلانی کیمپس حیدرآباد میں آج انڈر گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کامیاب طلبا کے لئے کانوکیشن منعقد کیا ۔ چانسلر برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس پلانی ڈاکٹر کمار منگلم برلا نے کانو کیشن کی صدارت کی ۔ پدما بھوشن ڈاکٹر کے رادھا کرشنن چیر مین اسپیس کمیشن ، سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف اسپیس اینڈ چیرمین اسرو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کانو کیشن سے خطاب کیا ۔ کانو کیشن میں683طلباء نے اپنی ڈگریاں حاصل کیں جس کے منجملہ589انڈر گریجویٹ طلباء، 91نے اعلی ڈگریاں اور3نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ ایس کے ہر شیتا ایم ایس سی فزکس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سیول انجینئرنگ کے میانک کو سلور میڈل اور الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن کے ایم نشیت کتین کو بہترین تعلیمی کارکردگی کے لئے برانز میڈل حاصل ہوا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ میں گریجویٹ طلباء کو یونیورسٹی تعلیم کی پہلی منزل کو پورا کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ بہترین تعلیمی قابلیت اور درخشاں مستقبل کے حامل طلباء ملک کی ترقی کے لئے نمایاں حصہ ادا کریں گی۔
ڈاکٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ اپنے پیشہ اور کیریر کے بارے میں خود فیصلہ کریں ۔ وہ ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ وہ جو کچھ کماتے ہیں اس سے اپنی زندگی گزارتے ہیں اور ان کی زندگی وہی ہے جس میں وہ ملک کے لئے کچھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ55برسوں کے دوران ہندوستان کے اسپیس پروگرام میں قومی سطح پر قیادت نے حرکیاتی ، حوصلہ افزا رول ادا کرنے ان کی معاونت کی اور ادارے کے لئے اختراعی جذبہ کو فروغ دیا جس کے نتیجہ میں کئی مشن کامیاب ہوئے ۔ اڈوانس ٹکنالوجی میں خود مکتفی ہونے فضائی تحقیق کار نے اہم رول ادا کیا جس کے لئے اسرو ذمہ دار ہے ۔ اڈوانس ٹکنالوجی قومی دولت کی تخلیق کار ہے اور عالمی قیادت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ چانسلر کمار منگلم برلا نے اپنے پیام میں گریجویٹ طلباء ان کے والدین کو مبارک باد دی اور بعض کلیدی نکات ذہن میں رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تدریسی عمل کو جاری رکھیں اور سماج کو واپس وہ سب کچھ دیں جس سے کسی فرد کو ایمانداری اتحاد اور رحمدلی جیسے اقدار کو برقرار رکھنے میں مدد ملے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب اسرو چیرمین کے رادھا کرشنن نے کہا کہ اسرو100گیگابٹس فی سکنڈ رینج میں اعداد و شمار گنجائش اور اعلی فریکونسی بینڈس فروغ دینے کے لئے مواصلاتی سٹیلائٹس کو بہتر بنانے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ اس کا مقصد براڈ بیانڈ انٹر نیٹ اور دیہی علاقوں میں ٹیلی کام ارتباط کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنا ہے۔ بٹس پلانی حیدرآباد کیمپس کے کانوکیشن کے موقع پر رادھا کرشنن خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سٹیلائٹس داغنے کے علاوہ اسرو قدیم سٹیلائٹس کوتبدیل کرنے کا مں صوبہ بھی رکھتی ہے ۔ اسرا نے ناسا کی جیٹ پروپلشن لیباریٹری کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ڈویل فریکونسی مائیکرو ویوا مچنگ سٹیلائٹ کو2020تک فروغ دینے مشترکہ معاہدہ کیا ہے۔ مون مشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنا ماڈیول فروغ دینے کی کوشش میں ہے ۔ مریخ کے مشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ مریخ کے مدار میں اسپیس ایر کراٖفٹ نے تقریباً88فیصد فاصلے طئے کرلیا ہے ۔

BITS Pilani Hyderabad convocation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں