بہار میں سیکولر اتحاد کی کامیابی - اچھائی کی الٹی گنتی کا آغاز - لالو پرساد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-27

بہار میں سیکولر اتحاد کی کامیابی - اچھائی کی الٹی گنتی کا آغاز - لالو پرساد

پٹنہ
پی ٹی آئی
بہار کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی پر سیکولر اتحاد کی فتح سے سرشار آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ عوام نے آر جے ڈی ، جے ڈی یو اور کانگریس میں اتحاد پر اپنی مہر لگائی ہے ۔ لالو پرساد نے ٹوئٹر پر ’گٹھ بندھن پر جنتا کی مہر‘‘ تحریر کیا ہے ۔ آر جے ڈی ، جے ڈی یو اور کانگریس کے درمیان انتخابی مفاہمت کی ستائش کرتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ اس سے سماجی انصاف کے ساتھ معاشی انصاف کے ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے ۔ اتحاد نے کل10کے منجملہ 6نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ شرکاء میں آر جے ڈی کا مظاہرہ انتہائی متاثر کن تھا کیونکہ اس نے منجملہ4نشستو ں میں سے3پر کامیابی حاصل کی۔711ووٹوں کے کم فرق سے بنکا نشست پر اس کو ناکامی ہوئی ۔ آر جے ڈی سربراہ جو طبی بنیادوں پر ممبئی میں ہیں تاہم خبر دار کیا اور کارکنوں سے کہا کہ حد سے زیادہ پرجوش نہ ہوں ۔ ہم انتہائی ڈسپلن اور غریبوں کے لئے اپنے آپ کو وقف کرتے ہوئے کام کریں گے ۔ بہار میں سابقہ آر جے ڈی حکمرانی کو جنگل راج قرار دینے کے لئے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لالو پرساد نے کہا ک ہماری حکومت غریبوں کی جانب سے چلائی گئی تھی ، سرایہ داروں کی جانب سے نہیں ۔اسی لئے غریب راج ان کے لئے جنگل راج لگ رہا ہے ۔ آر جے ڈی سربراہ جنہوں نے ضمنی انتخاب میں سینئر جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار کے ساتھ 5انتخابی ریالیوں کے ساتھ خطاب کیا تھا ، یہ پس ماندہ، محروم اور سماج میں آخری قطار میں کھڑے ہوئے افراد کے لئے اچھائی کی الٹی گنتی کا آغاز ہے۔ اس دوران سیکولر اتحاد کے شرکاء بہار کے ضمنی انتخاب میں ان کی فتح کی ستائش کررہے ہیں ۔ الزام تراشی کا ایک کھیل بنکا میں منظر عام پر آیا ہے جہاں آر جے ڈی امید وار انتہائی کم فرق سے ہار گئے تھے ۔ بنکا سے آر جے ڈی امیدواراقبال حسین انصاری711ووٹوں کے فرق سے بی جے پی کے رام نارائن مندال سے ہار گئے۔ انہوں نے اپنی شکست کے لئے ریاستی وزیر اور جے ڈی یو لیڈر جاوید اقبال انصاری کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ آر جے ڈی امیدوارنے بنکا میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ ضمنی انتخاب اس لئے ہار گئے کیونکہ وزیر نے ان کے خلاف کام کیا ۔ اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے جاوید اقبال انصاری نے جو جتن رام مانجھی میں وزیر سیاحت ہیں، کہا کہ آر جے ڈی امیدوار ان کے روایتی حریف ہیں اور اسی لئے وہ مجھ پر الزامات عائد کررہے ہیں۔ وزیر نے استفسار کیا کہ آیا ان کے لئے اتحادی شرکاء کی مدد کے بغیر47,409ووٹ حاصل کرنا ممکن تھا ، وزیر نے بنکا میں اتحاد کی ہار کو غلط امیدوار کے انتخاب کا سبب قرار دیا ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آیا اگر ان کے علاوہ کوئی دوسر ا شخص امیدوار ہوتا تو اتحاد بنکا نشست آسانی سے جیت سکتا تھا۔

Lalu Prasad Yadav says secular alliance to continue in future

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں