سن 71 کی جنگ کے بعد سب سے شدید فائرنگ - ہندوستان کا پاکستان سے احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-27

سن 71 کی جنگ کے بعد سب سے شدید فائرنگ - ہندوستان کا پاکستان سے احتجاج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندستان نے آج1971ء کی ہند۔ پاک جنگ کے بعد سے سرحد پر سب سے شدیدی فائرنگ اور جنگ بندی کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی پر پاکستان سے شدید احتجاج کیا ہے ، جب کہ دونوں ملکوں نے صورتحال میں تناؤکو کم کرنے کے لے فلیگ میٹنگس کے انعقاد سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران یہ احتجاج درج کرایا گیا ۔ فوج کے ذرائع نے دہلی میں یہ بات بتائی اور کہا کہ تقریباً12بجے دن لگ بھگ دس منٹ کے لئے یہ بات چیت ہوئی جس کے دوران تمام متعلقہ مسائل اٹھائے گئے ۔ اس بات چیت کے دوران ہندوستان نے سمجھا جاتا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کا مسئلہ اٹھایا اور احتجاج کیا۔ پاکستان کی جانب سے خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی95خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور اس نے بین الاقوامی سرحد پر25بار سیز فائر سمجھوتہ کی خلاف ورزی کی ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بی ایس ایف اور فوج کی جانب سے فیلڈسطح پر فلیگ میٹنگس سے اتفاق کیا۔ ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشن لیفٹنٹ جنرل پی آر کمار اور پاکستان کے میجر جنرل عارم ریاض نے ہاٹ لائن پر اپنی بات چیت کے دوران صورتحال پر بات چیت کی ۔ ہاٹ لائن پر یہ بات چیف ہر منگل کو ہوتی ہے ۔
بی ایس ایف نے کہا کہ گزشتہ45دنوں کے دوران پاکستانی فوج کی فائرنگ شاید1971ء کے بعد سے سب سے شدید تھی ۔ بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل پاٹھک نے بتایا کہ ہاں یہ گزشتہ چند برسوں کی شدید فائرنگ تھی ۔ میرے خیال میں1971ء کی جنگ کے بعدسب سے شدید فائرنگ ہے ۔ 45دن اس طرح کے واقعہ کے لئے کافی طویل عرصہ ہوتا ہے ۔ فائرنگ کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے پھاٹک نے کہا کہ فائرنگمیں سیویلین علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے فوج اور بی ایس ایف کی جانب سے فیلڈ سطح پر فلیگ میٹنگس منعقد کرنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر پاٹھک نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ امن قائم ہوگا ہم نے کئی کوششیں کی ہیں ۔وزیر دفاع ارون جیٹلی نے فوجوں کے تینوں سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس کے دوران انہوں نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور ہندوستان کے جواب کے بارے میں غور کیا۔

Heaviest cross-border firing since 1971 war,India lodges protest with Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں