پٹنہ بم دھماکہ کیس - 2 ملزمین کو رہا کرنے عدالت کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-27

پٹنہ بم دھماکہ کیس - 2 ملزمین کو رہا کرنے عدالت کا حکم

پٹنہ
آئی اے این ایس
بہار کی ایک خصوصی عدالت نے پٹنہ میں اکتوبر2013ء میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے دو مشتبہ ملزمین کورہا کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی(NIA) ان کے خلاج چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے آج یہاں بتایا کہ عدالت نے دونوں ملزمین کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کے نام محمد راجو اور انیل پانڈے ہیں جو پٹنہ کی بیورجیل میں قید ہیں ۔ راجیو اور پانڈے دونوں کو پٹنہ بم دھماکوں کے بعد رائے پور سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں کل جیل سے رہا کیا جاسکتا ہے ۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی 5مشتبہ ملزمین تحسین اختر ،محمد راجو، انیل پانڈے ، ابو فیصل اور اسلم پرویز کے خلاف گزشتہ ہفتہ خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

Court orders release of two Patna blast suspects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں