سلمان خان کے خلاف مقدمہ - کیس ڈائریاں بھی لاپتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-22

سلمان خان کے خلاف مقدمہ - کیس ڈائریاں بھی لاپتہ

ممبئی
پی ٹی آئی
ممبئی کی سیشن عدالت نے 2001کے دوران ٹکر دیکر فرار کے کیس میں فلم اسٹار سلمان خان ملوث ہیں کے اصل دستاویزات کو تلاش کرنے میں پولیس کی ناکامی پر ناراضگی ظاہر کی اور پولیس کو دستاویزات کو تلاش کرنے کے لئے پولیس کو12ستمبر تک آخری موقع فراہم کیا ہے ۔ پولیس نے پہلی مرتبہ آج عدالت کو مطلع کیا کہ اس کیس کی ڈائریز بھی لاپتہ ہیں ۔ قبل ازیں انہوں نے بتایا تھا کہ63گواہوں کے حقیقی بیانات میں سے صرف7کا پتہ چل سکا ہے جب کہ ان کی زیراکس کاپیاں دستیاب ہیں، سلمان خان کے وکیل شری کانت شیواڈے نے استدلال پیش کیا کہ مقدمہ کی سماعت کرنے والی عدالت کے اجلاس میں قانون کے مطابق اصل دستاویز پیش کرنے کی ضرورت ہے اسی دوران پولیس کا استدلال ہے کہ ممبئی کی عدالتوں میں طریقہ کار کے مطابق زیراکس کاپیوں کے ساتھ سماعت جاری رکھی جاسکتی ہے ۔ جج ڈی ڈبلیو دیشنانڈے نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ موقع پر کارروائی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔ اس کے بعد عدالت ان کے پاس موجود دستاویز اور ملزم کے زیر قبضہ دستاویز کی تنقیح کر ے گی اسی کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا۔ اس مقدمہ کی کارروائی جاری رکھنے کے لئے یہ دستاویز مناسب ہیں۔ پولیس کے مطابق اصل دستاویز مجسٹریٹ کی عدالت میں رکھے گئے ہیں جہاں پر2001سے مقدمہ کی سماعت ہورہی ہے ۔ مگر جب حال ہی میں سماعت کو مجسٹریٹ عدالت سے سشن عدالت منتقل کیا گیا اور اس کیس میں قتل مستوجب سزا کا الزام عائد کیا گیا اس کے بعد سے اصل دستاویز اور کیس کی ڈائریاں نہیں مل رہی ہیں۔ جج نے اس وقت کے تحقیقاتی عہدیدار نشن شینگل جو وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے ہیں کو 12ستمبر کو عدالت میں حاضر رہنے اور لاپتہ دستاویزات کے بارے میں روشنی ڈالنے کی ہدایت دی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں