( یحییٰ خان/ ایس این بی )
یہاں کے دفتر بلدیہ میں ایک ایسا منظر دیکھنے میں آیا جس سے یہ پیغام ملتا ہیکہ مٹھی بھر فرقہ پرست طاقتیں بھلے ہی اپنے حقیر مفادات کے لئے ایک دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرتے ہوئے مذاہب اور طبقات کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کریں لیکن تمام مذاہب کی تعلیمات اتنی پختہ ہیں کہ وہ انسانوں کو ایک دوسرے سے مضبوطی کے ساتھ باندھے ہوئے ہے اوربرسوں سے یہی ہندوستان کی روایت بھی رہی ہے اور یہی تہذیب ہندوستان اور ہندوستانیوں کو ساری دنیا میں ایک منفرد پہچان عطا کرتی ہے دراصل آج یہاں کے کرشنا وینی ٹیلنٹ اسکول کی غیر مسلم طالبات نے دفتر بلدیہ پہنچ کر نائب صدر نشین بلدیہ تانڈور سید ساجد علی جن کا تعلق کل ہند مجلس اتحادالمسلمین سے ہے ) کو بڑے پیمانے پر رکھشا بندھن کی مناسبت سے ان کی کلائی پر راکھی باندھی ۔رکھشا بندھن کو ہندو مذہب میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے جو کہ بھائی اور بہن کے درمیان موجود مقدس رشتہ کو مزید مضبوط بناتا ہے راکھی باندھے جانے کے بعد بھائی یہ عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنی بہنوں کی ہر حال میں حفاظت کریں گے ۔ اس موقع پرنائب صدر نشین بلدیہ تانڈور سید ساجد علی نے ان طالبات کی جانب سے راکھی باندھے جانے کے بعد کہا کہ وہ تمام طلبہ بالخصوص طالبات کی اسکولی اوقات کے دؤران حفاظت اور انہیں سڑک چھاپ افراد کی جانب سے کی جانے والی چھیڑچھاڑسے محفوظ رکھنے اوراسکولی اوقات کے دؤران اور پھر اس کے بعد بحفاظت ان کی گھروں تک روانگی اورانہیں درپیش دیگر مسائل کی یکسوئی کے لئے پولیس کے بشمول دیگر سرکاری محکمہ جات کے تعاون سے ہر ممکنہ اقدامات کو ممکن بنائیں گے ۔ بعد ازاں ان طالبات نے کمشنر بلدیہ وی ۔ گوپیا اور دیگر بلدی عہدیداران کو بھی راکھی باندھی ۔اس منظر کو دیکھنے کے بعد بے اختیار بشیر بدر کا یہ شعر ذہن میں آجاتا ہے کہ
سات صندوقوں میں بھر کر دفن کردو نفرتیں * آج انسان کومحبت کی ضرورت ہے بہت
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں