کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوان عسکریت پسند بن رہے ہیں - سینئر آرمی عہدیدار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-10

کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوان عسکریت پسند بن رہے ہیں - سینئر آرمی عہدیدار

رنگرتھ(جموں و کشمیر)
پی ٹی آئی
ایک سینئر آرمی عہدیدار نے آج کہا کہ کئی تعلیم یافتہ نوجوان جموں و کشمیر میں عسکریت پسند ی میں شامل ہورہے ہیں جو تشویش کا ایک معاملہ ہے۔ لیکن فورس بامعنی طور پر انہیں مشغول کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ ایک نوجوان عسکریت پسندی میں شامل ہوتا ہے تو یہ تشویش کا ایک معاملہ ہے اور اگر تعلیم یافتہ نوجوان عسکریت پسندی میں شامل ہوتے ہیں تو یہ انتہائی تشویش کی بات ہے ۔ یہ یقینی طور پر ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے ۔ یہ یقینی طور پر ہم کو حوصلہ دیتا ہے کہ نوجوانوں کو مزید بامعنی انداز میں مشغول کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ سری نگر کے چینارکارپس لمٹیڈ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل سبرتا شاہ نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں یہاں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ لیفٹننٹ جنرل نے کہا کہ خطہ قبضہ سے دراندازی پر قابو پانا آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے حالات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ایک اہم عنصر ہے ۔ حالات میں بہتری اور در اندازی کے انسداد کی کوششوں کی وجہ سے ہم دراندازی کے واقعات کو عمل میں آنے سے باز رکھنے کے اہل ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ انتخابات کے دوران اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے عوام کو اہل بنانے حالات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم عنصر ہے ۔ فوجی کمانڈر نے کہا کہ خط قبضہ کے اس پار سے دراندازی کی کوششوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور در اندازی کے رجحانات اور نمونے یکساں ہیں جیسا کہ انہوں نے سابقہ برسوں میں اپنائے تھے ۔

J&K youth joining militancy disturbing: Lt Gen Saha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں