حیدرآباد کو ترقی تلگو دیشم دور میں دی گئی ہے ۔ آندھرا چیف منسٹر نائیڈو کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-10

حیدرآباد کو ترقی تلگو دیشم دور میں دی گئی ہے ۔ آندھرا چیف منسٹر نائیڈو کا دعویٰ

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کے چنف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ حیدرآباد کو تلگو دیشم دور میں ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے وشاکھاپٹنم کے انکا پلی میں عوامی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت حیدرآباد کی ترقی کی باتیں کررہی ہے لیکن دراصل حیدرآباد کو ترقی ان کے دور میں ہی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ کی ترقی کے معاملہ پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مباحث کے لئے تیار ہیں ۔ چندرا بابو نے کہا کہ وہ آندھرا پردیش ریاست کے پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کردیں گے ۔ ریاست کے وشاکھا پٹنم شہر کو انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکز کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ ریاست کے قبائلیوں کی آمدنی میں اضافہ کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم کے کارکنوں کی جدو جہد اور کوششوں کی وجہ سے ہی آندھرا پردیش میں تلگو دیشم برسر اقتدار آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس کو دونوں ریاستوں کے تنازعات مل کر حل کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو عوام کے تحفظ کی طاقت صرف تلگو دیشم کے پاس ہے ۔ تلگو دیشم حکومت کسانوں کے قرضوں کی معافی کے وعدہ کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم اور تلنگانہ کی تشکیل سے دونوں ریاستوں کا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کو ملک کی منفرد اور ترقی یافتہ ریاست بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ۔

Hyderabad Developed in TDP Regime-Chandra Babu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں