تاریخی ورثہ کی حامل عمارتوں کی مرمت کا کام شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-24

تاریخی ورثہ کی حامل عمارتوں کی مرمت کا کام شروع


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-aug-24

حیدرآباد
اعتماد نیوز
قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی جناب اکبرالدین اویسی کی ہدایت پر گریٹر حیدرآباد کارپوریشن نے قدیم تاریخی و ثقافتی ورثہ کی حامل خستہ حال عمارتوں کی مرمت کا کام شروع کیا ہے ۔اس کے لئے100کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ میئر حیدرآباد جناب محمد ماجد حسین نے رکن اسمبلی و معتمد عمومی مجلس اتحاد المسلمین جناب احمد پاشاہ قادری کے ہمراہ تاریخی ورثہ کی حامل عمارتوں کا آج معائنہ کیا ۔ دارالشفاء میں واقع قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کیع مارت پرانی حویلی ، دیوڑھی خورشید جاہ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان قدیم عمارتوں کی عدم نگہداشت کے سبب یہ عمارتیں بوسیدہ ہوگئی ہیں ۔ شہر کے تاریخی و تہذیبی ورثہ کے تحفظ کے لئے قائد مجلس جناب اکبر الدین اویسی نے گریٹ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو توجہ دلائی اور اس خصوص میں ان عمارتوں کی مرمت اور نگہداشت کے لئے ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ قائد مجلس جناب اکبر الدین اویسی کی ہدایت کوملحوظ رکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی بڑے پیمانے پر اس کام کو شروع کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان عمارتوں کا تحفظ ، مرمت، نگہداشت ، حساس اور تکنیکی نوعیت کا حامل ہے ۔ ان عمارتوں کو ان کی اصلی حالت پر لانے کی مساعی کرتے ہوئے اس کام میں ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہذیبی ورثہ کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سیاحت کے لئے ان مقامات کو پرکشش بنانے اور سیاحوں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ جی ایچ ایم سی اس نوعیت کے کام کے لئے پہل کررہی ہے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں