بحری و فضائی حدود میں چینی مداخلت سے نمٹنے ہندوستان پوری طرح تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-24

بحری و فضائی حدود میں چینی مداخلت سے نمٹنے ہندوستان پوری طرح تیار

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان بحریہ میں شامل کیا گیا آبدو شکن جنگی جہاز آئی این ایس کرموٹا سمندر میں ہندوستان کی طاقت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ چین کی آبدوزوں کو ہندوستانی بحری حدود سے دور رکھے گا۔ واضح رہے کہ چین اس وقت بحر ہند میں اپنے اثر کو بڑھانے میں مصروف ہے اور ہندوستان، چین کی اس نیت سے بخوبی واقف ہے ۔ گزشتہ برس دسمبر میں چین نے اپنی ایک ایٹمی آبدوز کو بحر ہند میں بھیجا تھا اور وہ وہاں2مہینے تک موجود تھی ۔ دوسری جانب چین کے بڑھتے حقیقی خطرے کے پیشِ نظر ہندوستان نے شمال مشرق میں فضاء سے وار کرنے والے آکاش میزائل کی تعیناتی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ جمعہ کے دن ایک انگریزی روز نامہ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق، چین کے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹرس اور ڈرونس جیسے کسی بھی ناگہانی حملے سے نمٹنے کے لئے ملک کے شمال مشرقی خطوں میں6اسکواڈ ڈرون متعین کئے جارہے ہیں۔ حکومت نے کافی عرصہ سے تیز پور اورچوباؤ میں سکھوی30ایم کے آئی تعینات نہیں کیا تھا۔ روز نامہ نے وزارت دفاع کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائی بہت جلد شمال مشرق میں جملہ6آکاش میزائل اسکواڈرون کی تعیناتی عمل میں لائے گی ۔ یادر ہے کہ آکاش میزائل ہر قسم کے موسمی حالات میں25کلو میٹر دور واقع متعدد نشانوں پر وار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آکاش میزائل نظام کو دفاعی تحقیقی تنظیم اور ہندوستان کے متحرک دفاع ادارہ پی ایس یو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ۔ ہندستان کو آکاش میزائل نظام کی تعیناتی سے اس بات کا ایقان ہے کہ اس کی مدد سے چین کے خلاف ملک کی4057کلو میٹر پر محیط طویل سرحدی پٹی کی حفاظت ممکن ہوسکے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں