پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا چاہتی ہوں - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-24

پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا چاہتی ہوں - ممتا بنرجی

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ سنگا پور کا دورہ مغربی بنگال میں صنعت کاروں کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے سنگاپور کے5روزہ دورہ سے لوٹنے کے بعد کہا کہ ہر ایک صنعت کار بنگال میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں بنگال کی شبیہہ بہتر بنے۔ میں پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا چاہتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کے تجارتی وفد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے صنعت کاروں نے بزنس سمٹ بنگال کی بہترین طریقہ سے نمائندگی کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ 13ایم او یو ایس پر دستخط ہوئے ۔ اس کے علاوہ مختلف تنظیموں سے بات چیت ہوئی ۔ بنگال میں صنعت کاری کو عروج ملے گا۔ مجھے امید ہے کہ بنگال میں1500کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے5روزہ دورہ کے دوران پانچ اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔جس میں سنگاپور کی کمپنی گی آئی سی اور کلکتہ کی ہیلینڈ گروپ نے معاہدہ کیا جس کے تحت دونوں کمپنیاں ندیوں کے کنارہ ترقیاتی پروجیکٹ پر کام کرے گی اس میں200کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو امید ہے کہ سنگاپور کے دورہ کے بعد بنگال اور سنگاپور کے درمیان تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی اور بنگال میں صنعت کاری کے فروغ میں یہ دورہ اہم ثابت ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے اس دورہ کے دوران سنگا پور کے وزیر اعظم لی ایچ سین لونگ اور سنگاپور کے وزیر خارجہ جپ کیت شنموگن سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ اس وفد میں ریاستی وزیر خزاجہ اور مختلف محکموں کے سکریٹری شامل تھے ۔

Mamata Banerjee Visit Singapore to Attract Investment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں