کنیا شری اسکیم کے تحت 16 لاکھ لڑکیوں کوفائدہ - ممتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-17

کنیا شری اسکیم کے تحت 16 لاکھ لڑکیوں کوفائدہ - ممتا

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال حکومت لڑکیوں کی تعلیمی ترقی کے لئے بنائی گئی ، کنیا شری اسکیم کے تحت16لاکھ لڑکیوں کو فائدہ پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو کنیا شری دیوس کے موقع پر کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ اس منصوبے کے تحت16لاکھ لڑکیوں کو فائدہ پہنچایا جائے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے اس اسکیم کی تقلید ملک سمیت دنیا بھر میں کی جائے گی۔ کیونکہ لڑکیوں کے مفادات کو پیش نظر بنایا گیا واحد اسکیم ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعہ ان لڑکیوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑا جائے گا جنہوں نے درمیان میں ہی تعلیم چھوڑ دی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے تمام آئی ٹی آئیز کالجوں میں کنیا شری کارڈ رکھنے والوں کو30فیصد ریزرویشن دیاجائے گا۔ نیتا جی اندور اسٹیڈیم میں منعقد تقریب میں ممتا بنرجی نے چار لاکھ لڑکیوں کے اکاؤنٹ میں رقم کو ٹرانسفر کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں