ٹریڈ عربیہ
سعودی ریلویز آرگنائزیشن (ایس آر او) نے ریاض اور دمام کے درمیان چار نئی مسافر بردار ٹرینیں متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب نیوز نے صدر ایس آراو محمد السوائکت کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ پہلی ٹرین جاریہ سال کے نومبر میں متعارف کی جائے گی جس کے ایک ماہ بعد ماباقی ٹرینیں180کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنا شروع کردیں گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاض الخرج ریل خدمات کا افتتاح آئندہ سال ہوگا ۔ اسپین میں سی اے اے ایف کی تیار کردہ ٹرینوں میں مسافرین کی تعداد اور زیادہ سے زیادہ سامان لے جانے کی سہولت ہوگی۔ سخت ترین موسمی حالات میں بھی ٹرین کی رفتار180کلو میٹر فی گھنٹہ برقرار رہے گی ۔ ایس آر او نے جرمن انٹر نیشنل کو آپریشن( جی آئی زیڈ) کے ساتھ تعاون سے متعلق ایک ماسٹر پلان وضع کررکھا ہے ۔ سعوی ریلوے ماسٹر پلان2010-2014طویل مدتی ترقیاتی لائحہ عمل پر مبنی ہے ۔ جس میں مسافر بردار اور بار بردار ٹرانسپورٹ نٹ ورک کی تفصیلات موجود ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صدر ایس آر او نے یہ بھی کہا کہ ایس آر او کو خانگیانے کے نئے پہلو بھی اس پلان میں شامل ہیں علاوہ ازیں یہ تذکرہ بھی موجود ہے کہ قومی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں