آزادی و انقلاب مارچ کی نگرانی پر متعین پولیس اہلکار بوریت اور تھکن کا شکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-22

آزادی و انقلاب مارچ کی نگرانی پر متعین پولیس اہلکار بوریت اور تھکن کا شکار

اسلام آباد
این این آئی
وزنی حفاظتی آلات اور پسینے سے چور پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں پر نظررکھنے کے لئے تعینات کئے گئے متعد د پولیس اہلکار تھکن کا شکار ہوگئے ۔ ریڈ زون میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس نے اس محکمے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اب جب ریٹائرمنٹ کا وقت قریب ہے تو حکام اس کی اس طرح تذلیل کررہے ہیں۔ دیگر پولیس اہلکاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کھانے کے لئے صرف چاول دیے جاتے ہیں ، شام میں ہمیں چائے نہیں دی جاتی اور نہ ناشتے میں لسی ملتی ہے تاہم ہمیں شدید بوریت ہوجاتی ہے کیونکہ یہاں کچھ کرنے کو نہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے شکایتاً کہا کہ میں ایک کمانڈو ہوں ، مجھے خطرناک حالات سے نمٹنے کے لئے تربیت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کیوجہ سے پنجاب پولیس کی ساکھ متاثر ہوگی جو انگریزوں کے دور سے اپنے موثر کردار کے لئے مشہور ہے ۔ ایک کانسٹبل نے بتایا کہ خواتین بھی ہم پر ہنستے ہوئے گزرتی ہیں جیسے کے ہمیں شکست ہوگئی ہو۔ واضح ہو کہ دارالحکومت میں موجود سیکوریٹی اہلکاروں میں سے7سو فوجی اہلکار،20ہزار پنجاب پولیس کے اہلکار،5ہزار آزاد جموں و کشمیر کے پولیس اہلکار جب کہ دیگر ایف سی اور رینجرز اہلکار ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں