یو این آئی
بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف مبینہ مظالم کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی معنی خیز خاموشی باعث تشویش ہے ۔ ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی( سی پی آئی) کے سینئر رہنما اے بی بردھن نے یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پونے میں ایک شدت پسند تنظیم کے ہاتھوں ایک مسلم نوجوان انجینئر کے مبینہ قتل سمیت مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز رویہ کو لگام دینے اور فرقہ پرستی کو روکنے کے لئے مستر مودی نے نہ تو کچھ کہا اور نہ ہی عملی اقدامات کئے جو باعث تشویش ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ فرقہ پرستوں کے حوصلے دن بدن بڑھتے جارہے ہیں ۔ تعلیمی بھگوا کرن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) کا پران ایجنڈا ہے جس کا مقصد اصل تاریخی واقعات کو ہٹا کر آر ایس ایس کے نظریے والی تاریخ کو نصابی کتابوں میں شامل کرانا ہے تاکہ نئی نسل کو تاریخ کے اصل حقائق سے نابلد رکھ کر وہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے ، وہاں کے تعلیمی اداروں اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹس میں بی جے پی نے بھگوان کرن کا اپنا ایجنڈا نافذ کردیا ہے جس کے لئے نام نہاد ماہر تعلیم دینا ناتھ بترہ مہم چلا رہے ہیں۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں