پی ٹی آئی
ممتاز فلمساز مظفر علی کو جنہوں نے بالی ووڈ کی کلاسیکی فلم’’امراؤ جان‘‘کی ہدایت دی تھی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، امن اور خیر سگالی کو فروغ دینے کے سلسلہ میں ان کی نمایاں خدمات پر راجیو گاندھی قومی سد بھاؤنا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ ایک توصٖیف نامہ اور5لاکھ روپے نقد رقم پر مشتمل ہے ۔69سالہ فلمساز ، سماجی کارکن اور صوفی شاعر مظفر علی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ ، راجیو گاندھی نیشنل سد بھاؤنا ایوارڈ مشاوتی کمیٹی نے کل اپنے اجلاس میں کیا ۔ مظفر علی نے جو لکھنو میں پیدا ہوئے ہیں، زائد از6فلموں بشمول ’’گمن‘‘ اور’’خزاں‘‘ کی ہدایت کاری کی ہے ۔ انہیں2005میں پدم شری بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔ اب22واں سدبھاؤنا ایوارڈ انہیں آئندہ20اگست کو راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر جواہر بھون میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں پیش کیا جائے گا ۔ اس ایوارڈ کے قیام کے بعد سے یہ ایوارڈ صدر کانگریس سونیا گاندھی پیش کرتی آرہی ہیں۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مدر ٹریسا ، کے آر نارائنن، استاد بسم اللہ خان، لتا منگیشکر ، سنیل دت، دلیپ کمار ، استاد امجد علی خان اور مولانا وحید الدین خان شامل ہیں ۔
Muzaffar Ali to get Rajiv Gandhi National Sadbhavana Award
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں