پی ٹی آئی
18سال کی عمر کی تکمیل کرنے والے افراد کو جلد از جلد ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے الیکشن کمیشن کے منصوبہ کو رکاوٹوں کا سامنا ہے کیونکہ اٹارنی جنرل نے اس خیال کااظہار کیا کہ مقررہ تاریخ طے کرنا دراصل دستوری سہولتوں کی خلاف ورزی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے جاریہ سال کے اوائل میں حکومت سے کہا تھا کہ یکم جنوری کی تاریخ مقرر کرنے سے کئی نوجوانوں کو ووٹنگ میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملے گا۔ وزارت قانون نے اس اقدام کی مخالفت کی تھی لیکن الیکشن کمیشن کے مسلسل اصرار کے بعد وزارت قانون نے اس معاملہ کو اٹارنی جنرل مکل روہسگی سے رجوع کیا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ روہسگی نے وزارت قانون کی اس رائے سے اتفاق کیا کہ ایک سال میں کئی مرتبہ تواریخ مقرر کرنا دراصل دستور کی دفعہ326کی خلاف ورزی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے قبل ازیں اس مسئلہ کو اٹھایاتھا۔ ووٹر لسٹ میں نام کی شمولیت کے لئے الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خظوط کے مطابق یکم جنوری کو18سال مکمل کرنے والے شخص کو ہی ووٹر لسٹ میں شامل کیاجائے گا۔ الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے اس تعلق سے کہا کہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق اگر کوئی شخص2جنوری کو18سال کا ہوجاتا ہے تو اس کا نام شامل نہیں کیاجاسکتا ، چنانچہ یکم جنوری کے بعد18سال کی عمر تکمیل کرنے والوں کوووٹر لسٹ میں شامل ہونے کے لئے ایک سال تک انتظار کرناہوگا ۔ اس دوران جتنے بھی انتخابات منعقد ہوں گے ان افراد کو انتظار کرناہوگا ۔ دفعہ326کے مطابق ہندوستان کا ہر شہری جو کسی مقرر کردہ تاریخ کے دن18سال سے کم نہ ہو وہ ووٹر لسٹ میں شامل ہوسکتا ہے ۔ 1970میں یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ ووٹر لسٹ میں شمولیت کے لئے یکم جنوری، یکم اپریل ، یکم جولائی اور یکم اکتوبر کی تواریخ مقرر کی جائے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں