گائیڈیڈ میزائل کی مشترکہ تیاری کے لئے امریکہ کی ہندوستان کو پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-10

گائیڈیڈ میزائل کی مشترکہ تیاری کے لئے امریکہ کی ہندوستان کو پیشکش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آئندہ نسل کے جاویلن دبابہ شکن گائیڈیڈ میزائل کی مشترکہ طور پر تیاری اور پیداوار کی ہندوستان کو پیشکش کرتے ہوئے امریکہ نے آج کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ باہمی دفاعی تعاون میں بیورو کریسی کے سرخ فیتے کی پابندیوں کو حائل ہونے نہ دیں ۔ وزیر دفاع امریکہ چک ہیگل نے یہاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے دفاعی تجارت و ٹکنالوجی اقدامات( ڈی ٹی ٹی آئی( کے تحت دفاعی ہارڈ ویر کی مل جل کر تیاری کرنے کے سلسلہ میں تقریباً ایک درجن تجاویز پیش کئے ہیں۔ اس سے ان کی علاقائی سکوریٹی تعاون میں توسیع ہوگی۔ ہیگل نے کہا ہم نے نہ صرف دبابہ شکن گائیڈیڈ میزائل جاویلن کی مل کر تیاری بلکہ مل کر پیداوار کی پیشکش کی ہے ۔ یہ ایک غیر معمولی پیشکش ہے ۔ ڈی ٹی ٹی آئی معاہدہ کے تحت دونوں ممالک نے دفاعی سسٹم کی مشترکہ تیاری و پیداوار سے اتفاق کیا ہے ۔ ہیگل نے کہا کہ دونوں ممالک کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کا چیالنج ہے ، وہ مواقع جو آج ہمارے سامنے ہیں ۔ یاد رہے کہ جاویلن میزائل کی مل کر تیاری کے لئے امریکہ کی پیشکش عرصہ سے ہندوستان کے زیر غور ہے لیکن امریکی آلات پیداوار کنندگان کی اہم ٹکنالوجی میں شراکت داری سے پس و پیش کے سبب فوج نے اس میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی ۔ پیشکش کا اعادہ ان امریکی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت وہ گزشتہ2تا 3برسوں سے سست رفتار دفاعی تعلقات کو بحال کرنے جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر دفاع امریکہ نے مزید کہا کہ ڈی ٹی ٹی آئی ہندوستان کے ان منصوبوں کے مطابق ہے جس کے تحت وہ دفاعی صنعت میں توسیع کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں ایف ڈی آئی میں اضافہ کی اجازت سے بھی دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں توسیع میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنی حلف برداری تقریب میں جنوبی ایشیائی قائدین کو مدعو کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے پاکستان اور دوسرے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے اپنی حکومت کے عہد کا اشارہ دیا ہے ۔

US takes aim at Israeli Javelin antitank missiles in Indian arms market

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں