امریکہ شام میں داعش کے خلاف کاروائی کے لئے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-24

امریکہ شام میں داعش کے خلاف کاروائی کے لئے تیار

ایڈگرٹاؤن۔ ماس
رائٹر
وائٹ ہاؤز نے آج کہا ہے کہ امریکہ خلافت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف مزید کارروائی کے لئے تیار ہے ۔ خلافت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے امریکی صحافی کا سر قلم کردیا تھا ۔ خلافت اسلامیہ کے جنگجو عراق ۔ شام کی سرحد تک محدود نہیں ہیں۔ داعش کو نشانہ بنانے کی امریکہ کی فضائی کارروائی عراق تک محدود ہے مگر امریکی عہدیداروں نے واضح کردیا کہ وہ شام میں بھی اس گروپ کے خلاف کارروائی کے لئے غور کررہے ہیں ۔ وائٹ ہاؤز کے ڈپٹی قومی سلامتی بین رہوڈز نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امریکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ 6ماہ قبل جس طرح خطرناک تھا اب مزید پرخطر ہوگیا ہے ۔امریکی عہدیداروں نے خلافت اسلامیہ کی جانب سے یرغمال بنائے ہوئے امریکیوں کو بچانے کی کوششیں ناکام رہیں۔ رہوڈز نے کہا کہ امریکی یرغمالیوں کو بچانے کے لئے امریکہ جو کچھ کرسکتا تھا اس نے کیا ہے وہ کوششیں جاری رکھے گا ۔ اس دوران صدر بارک اوباما امریکی صحافی کا سر قلم کئے جانے اور عراق میں سر گرمیوں کی وجہ سے اسلامی ریاست کو نشانہ بنانے کی غرض سے فضائی حملے کرنے کے لئے آئندہ چند ہفتوں میں امریکی کانگریس سے رقم طلب کریں گے ۔ یہ بات کانگریس کے ایک معاون نے بتائی ہے ۔ سینٹ کے ڈیمو کریٹ معاون نے کل کہا کہ اوباما انتظامیہ فوجی کارروائی کے لئے مزید رقم کی مانگ سامنے رکھ سکتے ہیں مگر یہ اندازہ نہیں لگایا کہ وہ کتنی رقم مانگیں گے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس کے بعض بااثر ارکان نے اوباما سے درخواست کی ہے کہ وہ اسلامی ریاست کے جنگجوؤں کے خلاف فوجی دباؤ بڑھادیں۔ جمعرات کو ریپبلکن سنٹر جان میک کین نے ان سے اپیل کی تھی کہ وہ فضائی حملے کافی بڑھا دیں اور شام میں بھی بمباری کریں۔ یک نے ٹیلی فون انٹر ویو میں رائٹر کو بتایا آپ کو فضائی حملوں میں کافی زیادہ اضافہ کرنا ہوگا اور شام میں بھی فضائی حملے کرنے ہوں گے۔ ڈیمو کریٹ سینٹر بل نیلسن نے بھی کہا کہ ہمیں اسلامی ریاست کے خلاف لڑائی جاری رکھنی ہوگی محض عراق میں ہی نہیں شام میں بھی ۔ اس کے لئے اضافی رقم دینے کے لئے ستمبر میں بحث ہوگی ۔ فی الحال پارلیمنٹ کی تعطیلات چل رہی ہیں ۔ تاہم سینٹ کے ایک ریپبلکن لیڈر نے مچ میک کونل نے کہا کہ داعش کے وسیع خطرہ سے نمٹنے کا ابھی کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا ہے ۔

U.S. 'Ready to Take Action' Against ISIS in Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں