امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کی نریندر مودی سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-09

امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کی نریندر مودی سے ملاقات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عراق میں ابتر ہوتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ وہ صدر امریکہ بارک اوباما کے ساتھ ان کی سمٹ ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دنیا میں امن ‘استحکام اور خوشحالی کے لئے ہندوستان اور امریکہ کس طرح شراکت کرسکتے ہیں اس پر غوروخوض کیاجائے گا۔ مودی نے دورہ کنندہ امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کے توسط سے جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی تھی ، اپنا یہ پیام اوباما تک پہنچایا ہے ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو چیک ہیگل نے عراق میں صورتحال سے نمٹنے اور اس علاقہ کے لئے قابل اطلاق اس کی قوت محرکہ کے حامل امریکہ کے منصوبہ بند اقدامات پر اوباما کی جانب سے کئے گئے اعلانات پر مختصر روئیداد سنائی جہاں ہندوستان بڑا حصہ دار ہے وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ شمال مغربی عراق میں ایک پہاڑ ی کی چوٹی پر پھنسے ہوئے سینکڑوں مذہبی اقلیتی فرقوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ غذا کے پیاکٹس گرانے اور اپنے فوجی عملہ کے تحفظ کے لئے مسلم عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتے ہوئے امریکہ کی جانب سے فضائی حملے کئے جارہے ہیں ۔ باہمی محاذ پر وزیر اعظم نے یہاں نئی حکومت کے ساتھ امریکہ کی جانب سے پائیدار اعلیٰ سطحٰ مشغولیت کا خیر مقدم کیا ہے ۔ مودی نے ہیگل سے کہا کہ وہ اپنے دورہ امریکہ کے منتظر ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر نہ صرف اسطلاحوں میں سوچا جائے گا کہ ہم ایک دوسرے کے لئے کیاکرسکتے ہیں بلکہ یہ دیکھنے کے لئے کہ ایک موقع بھی ہوگا کہ دنیا کی قدیم ترین جمہوریت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت دنیا میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے ایک شراکت کرسکتے ہیں ۔ نریندر مودی یہ توقع کررہے ہیں کہ اوباما کے ساتھ ان کے پہلے سمٹ اجلاس کے لئے آئندہ ماہ کے اختتام تک واشنگٹن کا سفر کریں گے ۔ وزیر اعظم دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی اسٹراٹیجک پارٹنر شپ میں دفاعی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ہندوستان میں ڈیفنس مینو فیکچرنگ ٹکنالوجی کی منتقلی ، فوجی مشقوں اور دفاع کے شعبہ میں اعلی ترین مطالعات کے بشمول دفاعی تعلقات میں مزید پیشرفت دیکھنے اپنی خواہش کا اشارہ دیا ہے ۔افغانستان میں موجودہ صورتحال پر بھی مودی کے ساتھ ہیگل کی ملاقات کے دوران بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں انتخابی عمل کی عاجلانہ تکمیل کی ضرورت پر زور دیاجو وہاں عوام کے اعتماد میں اضافہ کرسکتا ہے اور جنگ زدہ ملک میں امن استحکام جمہوریت اور ترقی کے ضمن میں پائیدار پیشرفت کے لئے ایک سہل انداز میں اقتدار کی منتقلی ضروری ہے ۔ انہوں نے وسیع تر ایشیاء بحرالکاہل علاقہ میں امن اور استحکام میں اپنی مشترکہ مفاد پر بھی غوروخوض کیا۔

US Defence Secy Chuck Hagel meets Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں