فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں اترپردیش سر فہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-07

فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں اترپردیش سر فہرست

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فرقہ وارانہ تشدد کے247واقعات کے ساتھ اتر پردیش ایک مشتبہ مقام بن گیا ہے ۔ اور وہ ایسی ریاستوں کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے جہاں 2013میں فسادات دیکھے گئے تھے ۔2014میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے ۔ فرقہ وارانہ تشدد میں گزشتہ سال ملک بھر میں133افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں اتر پردیش میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد77بتائی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے تازہ اعداد و شمار کے بموجب2013میں ملک بھر سے ایسے جملہ 833واقعات کی اطلاعات ملی ہیں ۔ جس میں2269افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔ اتر پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں میں جہاں فرقہ وارانہ تشدد کی اعظم ترین تعداد ہے ان میں مہاراشٹرا میں88،مدھیہ پردیش میں84، کرناٹک میں73اور گجرات میں68افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ جب کہ اس سال کے لئے ڈاٹا کا مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ہنوز اکٹھا کیاجارہا ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق اس سال فرقہ وارانہ تصادم کی اطلاعات کا تخمینہ تقریباً65لگایا گیا ہے۔ جس میں کم از کم15افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ اتر پردیش کے مٖظفر نگر اور اس کے متصلہ علاقوں میں فسادات میں گزشتہ سال۔ اگست،ستمبر کے دوران زائد از60افراد ہلاک ہوگئے اور تب فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے زائد از50000افراد بے گھر ہوگئے۔2013میں اتر پردیش

UP tops communal riots list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں