میزورم گورنر کمل بینیوال برطرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-07

میزورم گورنر کمل بینیوال برطرف

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نریندر مودی حکومت کی جانب سے گورنروں کے تبادلوں کا شکارہونے والوں میں سابقہ گجرات گورنر کملا بینیوال بھی ہیں جن کا گجرات سے میزورم تبادلہ کردیا گیا تھا ۔ آج انہیں میزورم سے بھی مبینہ طور پر معطل کردیاگیا ۔ بینیوال کے مودی کے ساتھ لوک آیوکت اور چند قوانین کے تئیں ناخوشگوار تعلقات رہے۔87سالہ گورنر کی مدت نومبر کے اختتام میں ختم ہونے والی ہے ۔ مودی کے ساتھ ان کے تنازعہ کے دوران ، بینیوال نے سبکدوش جسٹس آرا اے میتھا کو ریاست گجرات کے بد عنوان وزراء کا لوک آیوکت (محتسب) مقرر کیا تھا جس کے خلا ف ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جو دونوں عدالتوں نے مسترد کرتے ہوئے کمل بینیوال کے فیصلہ کو درست قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ ریاست گجرات میں بد عنوانی سے متعلق ریاستی احتسابی بیورو2003سے بغٰر سربراہ کے تھا۔ اسی لئے ریاست کے گورنر کمل بینی وال نے ریٹارڈ جج مسٹر مہتا کو لوک آیوکت مقرر کیا تھا ۔ لیکن گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور ریاستی گورنر کے مابین اس مسئلے پر اختلافات تھے ۔ اور مودی اس تقرری سے خوش نہیں تھے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اس طرح کے ادارہ کے سربراہان کی تقرری میں ریاستی حکومت کا عمل دخل ہونا چاہئے اور گورنر کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کرے ۔ تاہم یہ ایک اور کہانی ہے کہ جسٹس مہتا نے اس منصب کو اختیار نہیں کیا اور مودی سرکار نے ایک نئے امیدوار کو اس عہدہ کے لئے نامزد کرلیا۔
اپریل2014میں بی جے پی کے جاری کردہ انتخابی منشور میں نریندر مودی نے کچھ ایسا کہا تھا کہ جس نے ہر کسی کو ان کی جانب راغب کردیا وہ یہ کہ’’ میں اپنی ذات کے لئے کچھ بھی نہیں کروں گا ، میں کسی سے بھی انتقام نہیں لوں گا۔‘‘

Kamla Beniwal, governor of Mizoram, sacked

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں