پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے ہندوستان چین اور امریکہ سمیت5دیگر ممالک سے نیو کلیائی عدم توسیع معاہدہ( سی ٹی بی ٹی) کی توثیق کئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو نیو کلیائی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ادھورے کام کو پوراکرنا چاہئے۔29اگست کو بین الاقوامی یوم انسداد نیو کلیائی تجربہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بان کی کون نے کہا کہ تمام نیو کلیائی تجربوں کے خاتمہ سے ایک محفوظ اور زیادہ خوشحال مستبقل کا راستہ نکلے گا ۔ بان نے کہاکہ میں خاص طور پر ان ملکوں کے شہریوں سے اپیل کروں گا جنہوں نے سی ٹی بی ٹی کی ابھی تک توثیق نہیں کی ہے ، خاص طور پر اینکس2کے ممالک سے جن کی توثیق معاہدہ کو عمل جامہ پہنائے جانے کے لئے ضروری ہے ۔ ان ممالک میں چین، ڈیمو کریٹک پیپلز ری پبلک آف کوریا، مصر ، ہندوستان ، ایران ،اسرائیل، پاکستان اور امریکہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئیے مل کر تمام نیو کلیائی تجربوں کے خاتمہ کا مطالبہ کریں ۔ نیو کلیائی ہتھیار سے پاک دنیا کو حاصل کرنے کے ادھورے کام کو پورا کریں اور ایک محفوظ اور زیادہ خوشحال مستقبل کی جانب بڑھیں ۔ 8ممالک میں وہ دیگر ممالک شامل ہیں جو44نیو کلیائی ملکوں کے کور گروپ میں ہیں، جنہوں ںے معاہدے کی توثیق نہیں کی ہے جو کسی بھی قسم کے نیو کلیائی دھماکے پر قانونی طور پر عالمی پابندی کا انتظام کرتا ہے ۔
سی ٹی بی ٹی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جن44ملکوں کی طرف سے اس معاہدے کی توثیق کی جانی ضروری ہے ان تمام کے پاس نیو کلیائی ہتھیار یا نیو کلیائی پروگرام ہیں ۔ سوویت یونین نے اپنا پہلا نیو کلیائی تجربہ 29اگست1949کو کیا تھا جس کے بعد آئندہ کئی دہائیوں میں تقریباً455نیو کلیائی ٹسٹ ہوچکے ہیں جن کا مقامی آبادی اور ماحولیات پر بھیانک اثر ہوا ہے ۔ بان نے کہا کہ یہ ٹسٹ اور دیگر ممالک میں اس کے بعد کئے گئے ٹسٹ ایک نیو کلیائی ہتھیار کی دوڑ کی مثال بن گئے ہیں جس میں انسان کا وجود تمام فریقوں کے ذریعہ ان نیو کلیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے پر منحصر کرتا ہے ۔ بان نے کہا کہ ہیروشیما، ناگا ساکی اور سیمیپلانتنسک پر ہونے والے نیو کلیائی ہتھیاروں کے حملوں اور تجربوں میں زندہ بچ جانے والے باہمت لوگوں کے عزم اور لگن کو دنیا کو نیو کلیائی ہتھیاروں سے پاک جگہ بنانے کی سمت میں بین الاقوامی برادری کا رہنما ہونا چاہئے ۔ انہوں ںے کہا کہ نیو کلیائی تجربوں کے خلاف منائے جانے والے اس دن پر ہمیں زندہ بچ جانے والوں کی کہانیوں پر نئے سرے سے نظر ڈالنی چاہئے۔ ان کی کہانیوں اور اثرات کا اسی نظر سے ذرا تصور کریں جیسے کہ انہیں ہم سبھی نے محسوس کیا ہو۔ صرف تبھی ہم نیو کلیائی ہتھیار سے پاک دنیا کے تئیں اپنے عزم میں جان ڈال سکتے ہیں۔
United Nations chief Ban Ki-moon appeals India, 7 others to ratify N-test ban treaty
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں