پی ٹی آئی
آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبوٹ نے انسداد دہشت گرد کارروائیں کے 64ملین ڈالر پر مشتمل ایک پیکیج مختص کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیائی نوجوانوں کو انتہا پسندی کی راہ اور اندرون و بیرون ملک مذہبی انتہا پسند تنظیموں اور گروپس میں شمولیت اختیار کرنے سے روکنا ہے ۔ یہ رقم گزشتہ ماہ کی معلنہ رقم 630ملین ڈالر میں مزید اجافہ ہے جو انسداد دہشت گرد سرگرمیوں کو تقویت بخشنے کے لئے مختص کیا گیا تھا۔ پیکیج کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ایبوٹ نے بتایا کہ برداری روابط سے متعلق سر گرمیوں پر مبنی پروگرام کے لئے13ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں، جس کا خصوصی مقصد نوجوانوں کو انتہا پسند نظریات کے حامل اداروں اور تنظیموں سے دور رکھنا ہے ۔ 6ملین ڈالر ایک نیا شعبہ آسٹریلین فیڈرل پولیس کمیونٹی ڈائیورژن کے علاوہ غیر ملکی جنگوں سے وطن واپس آنے والے جنگجوؤں کی نگہداری کے لئے مانیٹرنگ ٹیم کے قیام کے لئے مختص ہیں۔ غیر ملکی جنگجوؤں کے خلاف تحقیقات ، مقدمات اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے32ملین دالر مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ11ملین ڈالر فیڈرل پولیس تحقیقاتی ٹیموں کی تشکیل کے لئے مخصوص ہیں ، جس کا مقصد نوجوانوں کو غیر ممالک میں جاری جنگجوں میں حصہ لینے کے لئے وطن سے روانہ ہونے سے روکنا ہے ۔
Tony Abbott announces $64 million to combat home-grown terrorism
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں