یواین آئی
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے آج بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی( بی این پی) کے147لیڈروں کے خلاف الزامات طے کئے ہیں ۔ ان تمام لیڈروں کے خلاف گزشتہ برس 11مارچ کے مظاہروں کے دوران لوگوں کو تشدد کے لئے اکسانے اور افراتفری پھیلانے کا الزام ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ طارق معین الاسلام نے99ملزمان کی موجودگی میں اپنا فیصلہ سنایا ۔ مجسٹریٹ نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لئے26ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ اس سے قبل عدالت نے ان ملزمان کو بری کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ دفاعی وکیل نے ملزمان کو بری کرنے سے متعلق درخواست پر دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان لیڈروں کو سیاسی طور پر پریشان کرنے کے لئے ان کے خلاف یہ مقدمہ قائم کیا گیا ہے ۔
Bangladesh court charges 147 opposition supporters over blast
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں