بہار میں ٹرین اور آٹو کی ٹکر - 20 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-19

بہار میں ٹرین اور آٹو کی ٹکر - 20 ہلاک

موتیہاری(بہار)
پی ٹی آئی
بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں سیمرا اور سگولی ریلوے کراسنگس کے درمیان ایک تریز رفتار ٹرین نے مسافروں سے بھرے ایک آٹو رکشا کو ٹکرے دی ، جس سے آٹھ بچوں کے بشمول20افراد ہلاک ہوگئے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ چنوٹا ضلع کی ریلوے کراسنگ پر پیش آیا جب دہرہ دون جانیو الی راپتی گنگا اکسپریس نے تیز رفتار ی کے ساتھ آٹو رکشا کو ٹکر دے دی۔ دو مسافر اس حادثہ میں بری طرح زخمی ہوئے ۔ بعض نعشیں اس قدر مسخ ہوچکی ہیں کہ ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ جب کہ بعض نعشوں کو ٹرین دور تک گھسیٹ کر لے گئی اور آٹو رکشا اس ٹکر کے اثر سے کئی میٹر دور جاگرا ۔ مہلوکین اور زمیوں کا تعلق چنوٹا موضع کے ساکن ایک ہی خاندان سے ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو موتیہاری کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ اس دوران ایسٹ سنٹرل ریلوے سمستی پور ڈویژن کے منیجر ارون کمار ملک ، راحت اور بچاؤ کاموں کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹرین کے ذریعہ مقام حادثہ پر روانہ ہوچکے ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ آف ریلوے پولیس مظفر پور ونودکمار بھی راحت سر گرمیوں میں مدد کے لئے موتیہاری پہونچ گئے ہیں ۔ پٹنہ میں بہار کے چیف منسٹر جیتن کمار مانجھی نے اس حادثہ میں جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے ورثاء کو فی کس دیڑھ لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے ۔ موتیہاری سے ملنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حادثہ کے بعد سگولی ۔ سیمرا اسکیشن پر ٹرین سرویسس متاثر ہوئی ۔ دیہاتیوں کا ایک ہجوم مقام پر جمع ہوا اور نعرے لگاتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء کو دو لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ آٖف پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاجیوں کو خاموش کرایا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیرا عظم نریندرمودی نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

20 Killed, Two Injured as Train Hits Autorickshaw in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں