آئی اے این ایس
وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج یہاں کہا کہ کانگریس پارٹی کو اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ، کیونکہ خود اس سے اپنے قائدین اس پر دباؤ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے لوک سبھا میں جارحانہ رویہ اختیار کرنے کے بعد کہا کہ کانگریس قیادت کا ایک گوشہ رہنمائی کرنے سے قاصر ہونے پر دباؤ میں ہے ۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی اور دیگر ارکان پارلیمنٹ آج لوک سبھا میں اسپیکر کے پوڈیم تک پہنچ گئے اور ملک میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مباحث کا مطالبہ کیا ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ آئے دن پارٹی کے معروف قائدین بیانات جاری کررہے ہیں لیکن اس کی وجہ سے آپ کو ایوان پر یسائیڈنگ آفیسر کو مباحث میں گھسیٹنے کی ضرورت نہیں ۔ اگر آپ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ آپ کچھ کررہے ہیں تو بہتر یہ ہوگا کہ آپ ایوان کی کارکردگی کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے خود اپنی پارٹی کی قیادت کریں۔ ارون جیٹلی نے راہول گاندھی کے اس الزام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سمترا مہاجن اپوزیشن کو اپنی بات کہنے کا موقع نہیں دے رہی ہیں، کہا کہ کانگریس یہ کہہ رہی ہے کہ انہیں بات کرنے کاموقع نہیں دیاجارہا ہے لیکن پارٹی میں چند ایسے قائدین بھی ہیں جو ایوان میں منہ ہی نہیں کھولتے ۔ اس کے باوجود وہ ایسے الزامات عائد کررہے ہیں ۔ کانگریس پارٹی نے تمام مباحث میں حصہ لیا ہے ۔ بعض اوقات انہوں نے ایوان کی کارروائی درہم برہم بھی کی ہے ۔ لیکن ایک بھی ایسی مثال نہیں جب انہیں مسائل اٹھانے کی اجازت نہ دی گئی ہو۔
Time for Congress to introspect: Arun Jaitley
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں