تلنگانہ حکومت کے اختیارات پر ناجائز قبضہ کی کوشش نہیں - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-22

تلنگانہ حکومت کے اختیارات پر ناجائز قبضہ کی کوشش نہیں - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ان خدشات کو مسترد کردیا کہ مرکزی حکومت لا ء اینڈ آرڈر کے معاملہ میں تلنگانہ حکومت کے اختیارات پر ناجائز قبضہ جمانے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف آندھر اپردیش تنظیم جدید بل پر عمل آوری کررہی ہے ۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز ایسا کچھ نہیں کرے گا، جس سے ملک کے وفاقی ڈھانچہ متاثر ہو ۔ انہوں نے کہا’’ ہم چیف منسٹر کے اختیارات پر ناجائز قبضہ کی کوشش نہیں کررہے ہیں، ہم صرف آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔‘‘ وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا پارٹی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر کے کیشور راؤ نے بتایا کہ گورنر کو اختیارات حوالہ کرنے کے مسئلہ پر راج ناتھ سنگھ کے ساتھ بات چیت ہوئی ۔ ہم نے وزیر داخلہ کو واضح کردیا کہ گورنر کو اختیارات حوالہ کرنے کا مطلب ریاست کے حقوق کو سلب کرنے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ کویتا نے کہا کہ وزیر داخلہ نے وفد کو تیقن دیا کہ مرکزی حکومت ملک کے وفاقی ڈھانچہ کو متاثر نہیں کرے گی ۔ یہ ملاقات کافی مثبت اور ثمر آور رہی ۔ تلنگانہ کی حکومت حیدرآباد کے لاء ااینڈ آرڈر کے اختیارات ریاستی گورنر کو دینے کی مخالفت کررہی ہے ، جو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا مشترکہ دارالحکومت ہے ۔ کوتیا نے کہا کہ حیدرآباد مشترکہ دارالحکومت نہیں بلکہ یہ تلنگانہ کا دارالحکومت ہے ، اس لئے لا اینڈ آرڈر کے اختیارات دیگر ریاستوں کی طرح ریاستی حکومت کے پاس ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو اختیارات کی فراہمی ایک مسئلہ ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں