گورنر کیرالا شیلا ڈکشٹ مستعفیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-27

گورنر کیرالا شیلا ڈکشٹ مستعفیٰ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
شیلا دکشت نے آج گورنر کیرالا کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ مرکز میں گزشتہ مئی میں این ڈی اے حکومت کے بر سر اقتدار آے کے بعد سے وہ ایسی 8ویں گورنر ہیں جنہوں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے اور جن کا تقرر یوپی اے دو ر حکومت میںآیا تھا۔ 76سالہ شیلا دکشت نے اپنا استعفیٰ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو پیش کردیا ۔ کل ہی شیلا دکشت نے صدر جمہوریہ سے اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی تھی ۔ صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے دکشت کا مکتوب استعفیٰ ضروری کارروائی کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کو روانہ کردیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ سابق چیف منستر دہلی شیلا دکشت نے کہا کہ’’میں نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ میں نے یہ قدم کل اٹھایا اور میں اس بارے میں مزید کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتی۔‘‘ این ڈی اے حکومت سے اشارہ ملنے پر پہلے ہی ایسے6گورنرس مستعفی ہوچکے ہیں جن کے تقررات یو پی اے دور حکومت عمل میں آئے تھے۔ ان گورنروں کے نام یہ ہیں اور ریاستوں کے نام قوسین میں دئیے گئے ہیں: کے شنکر نارائنن(مہاراشٹرا)، ایم کے نارائنن(مغربی بنگال)اشونی کمار( ناگا لینڈ)بی ایل جوشی( اتر پردیش) بی بی وانچو(گوا) اور شیکھر دت(چھتیس گڑھ) گورنرمیزورم وی پرشوتمن نے گزشتہ جولائی میں جب کہ ان کا تبادلہ ناگا لینڈ کو کیا گیا تھا ، استعفیٰ دے دیا تھا ۔شیلا دکشت نے1998سے لے کر2013تک بحیثیت چیف منسٹر دہلی خدمات انجام دیں۔ گورنر کیرالا کی حیثیت سے ان کا تقرر گزشتہ مارچ میں کیا گیا تھا جس کے جلد بعد لو سبھا انتخابات کے لئے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ۔ آثاروقرائین سے یہ اندازہ ہوتا تھا کہ شیلا دکشت کا تبادلہ میزورم کو کیاجاسکتا ہے ۔اسریاست کو قبل ازیں شنکر نارائن اور کملا بینی وال کا تبادلہ کیا تھا ۔87سالہ بنیوال اور اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کے درمیان اس وقت سے گویا ایک جنگ چل رہی تھی ، جب بنیوال گورنر گجرات تھیں۔ بعد میں انہوں نے گورنر میزورم کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا لیکن این ڈی اے حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے ایک ماہ بعد ہی انہیں گورنر کے عہدہ سے علیحدہ کردیا گیا۔

Sheila Dikshit resigns as Kerala Governor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں