کیرالا میں 292 بار بند کرنے کا حکم - وزیر آبکاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-27

کیرالا میں 292 بار بند کرنے کا حکم - وزیر آبکاری

تیروننتام پورم
آئی اے این ایس
کیرالا میں 20فائیو اسٹارہوٹلوں کے سوا دیگر بار(شراب خانے)12ستمبر سے بند ہوجائیں گے ۔ ایک ریاستی وزیر نے آج یہ بات بتائی ۔ وزیر آبکاری کے بابو نے آج یہاں ذرائع ابلاغ کے نائندوں کو بتایا کہ ریاست میں730بار موجود ہیں ۔ ان کے منجملہ418کے لائسنس کی تجدید جاریہ سال نہیں کی گئی ہے ۔ مابقی 312بار کے منجملہ20فائیو اسٹار ہوٹلس میں ہیں۔ باقی292بار 12ستمبر سے بند ہوجائیں گے ۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد بابو نے بتایا کہ بارس کو بند کرنے15دن قبل پیشگی نوٹس جاری کرنے کی تجویز ہے اور کل اس فیصلہ کی کابینہ میں توثیق کے بعد جمعرات کو نوٹسیں جاری کی جائیں گی ۔ آئندہ دس سال کے دوران نشہ بندی کے لئے نئی شراب پالیسی کو قطعیت دینے ریاستی حکومت کے فیصلے کے ایک حصہ کے طور پر نیا مورڈ دیاگیا ہے ۔

Kerala alcohol prohibition: 292 Bars to shutdown

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں