سعودی عرب - ڈرائیونگ کے دوران سیلفی کے استعمال پر 300 ریال جرمانہ مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

سعودی عرب - ڈرائیونگ کے دوران سیلفی کے استعمال پر 300 ریال جرمانہ مقرر

Selfie-while-driving-KSA-300SAR-fine
ریاض
اردو نیوز
سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے دورانسیلفی کے استعمال پر300ریال جرمانہ مقرر کردیا گیا ہے ۔گاڑی چلاتے ہوئے خود کار نظام کے ساتھ تصویر بنانے کا جنون مملکت کے بڑے شہروں میں پھیلا جارہا ہے ۔ محکمہ ٹریفک نے اس رواج کے سد باب کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ محکمے نے انتباہ دیا ہے کہ جس سعودی شہر یا مقیم غیر ملکی کو ڈرائیونگ کے دوران سیلفی استعمال کرتے ہوئے دیکھا جائے گا اس کے خلاف موثر کارروائی ہوگی ۔150تا300ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سگنل پر انتظار کے دوران بھی سیلفی کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔ ریاض محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل حسن الحسن نے الحیاۃ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال ٹریفک خلاف ورزی ہے ۔ ہاتھ میں موبائل لے کر سننے اور رابطہ کرنے پر گرفت ہوگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض ڈرائیوروں کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال ممنوع ہے ۔ اور سیلفی کا استعمال بھی گاڑی چلاتے ہوئے ہی ٹریفک خلاف ورزی شمار کیاجاتا ہے ۔ جب کہ سگنل پر انتظار کے عالم میں موبائل کا استعمال اور خود کار نظام کے ذریعے تصویر لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ ڈرائیوروں کی یہ سوچ غلط ہے ۔ سگنلز پر انتظار کی حالت میں بھی موبائل اور سیلفی کا استعمال ٹریفک خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ اگر کسی ضرورت کے تحت رابطہ کرنے پر مجبور ہوں تو گاڑی ایک طرف پارک کر کے تب موبائل استعمال کریں ۔انہوں نے توجہ دلائی کہ ڈرائیونگ کے دوران پیغامات یا رشتے داروں و احباب کے نام دیکھا اور نمبر ملانا انتہائی خطرناک امر ہے ۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال سے مملکت میں حادثات کا تناسب بڑھ گیا ہے ۔ مجموعی حادثات کا78فیصد اسی وجہ سے ہورہا ہے ۔ الشرقیہ میں2ہفتوں کے دوران17600سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

'Selfie' while driving is now punishable in KSA 300SAR fine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں