سعودی عرب - سیکورٹی ادارے بغیر شناخت والی سم پھیلانے والوں کے خلاف متحرک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

سعودی عرب - سیکورٹی ادارے بغیر شناخت والی سم پھیلانے والوں کے خلاف متحرک

ریاض
الشرق الاوسط
بغیر شناخت والے سمز پھیلانے والوں کے خلاف سعودی عرب کے سیکوریٹی ادارے متحرک ہو گئے۔ بغیر شناخت والی سمز کے ذریعے مجرمانہ سرگرمیاں ریکارڈ پر آئی ہیں ۔سعودی وزارت داخلہ نے موبائل کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سعودی اور مقیم غیر ملکی صارفین سے نئے کوائف طلب کریں اور شناختی معلومات طلب کرکے نیا ڈیٹا بنائیں ۔ صارفین کی جانب سے پیش کی جانے والی معلومات کو آنکھ بند کر کے درج کرنے سے گریز کریں ۔ اندراج سے قبل معلومات کی چھان بین بھی کرلیا کریں ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے تمام موبائل کمپنیوں سے کہا ہے کہ اگر کوئی سعودی شہری قومی سناختی کارڈ میں توسیع یا مقیم غیر ملکی اقامہ میں توسیع کرائے تو اس سے تمام معلومات حاصل کر کے ریکارڈ کرلی جائیں ۔جولوگ نئی معلومات جمع کرانے کے سلسلے میں آنا کانی سے کام لیں گے وہ مواصلاتی سہولت جاری رکھنے سے محروم ہوجائیں گے ۔ ہدایت یہ بھی کی گئی ہے کہ نئی معلومات ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے نہیں بلکہ کمپنی کے صدر دفتر یا اس کی کسی شاخ پہنچ کر ہی پیش کی جائیں اور ٹیلیفون پر وصول نہ کی جائیں ۔ سعودی سیکوریٹی فورس کے ادارے بغیر شناخت والی سمز یا ایسے صارفین کی سمز جن کے شناختی کارڈ یا اقامے کی میعاد ختم ہوگئی ہو انہیں سیکوریٹی رسک شمار کررہے ہیں ۔ بعض لوگ بغیر شناخٹ والی سمز کے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں اور اس دھندے کے تحت لاکھوں سمز بیرون مملکت بھیجی جارہی ہیں۔ ان ممالک میں ایران سر فہرست ہے ۔ دریں اثناء انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے کئی بار یہ بیان جاری کرکے اطمینان دلایا ہے کہ وہ انٹر نیشنل ورمنگ پر پابندی کا فیصلہ واپس نہیں لے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں