یوم آزادی سے قبل پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-13

یوم آزادی سے قبل پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
یوم آزادی کے موقع پر تیل کمپنیوں کی طرف سے عوام کو تحفہ دیئے جانے کی امید ہے جس کے تحت بین الاقوامی مارکٹ میں قیمتوں میں آنے والی کمیکے پیش نظر پٹرول کی قیمت میں 2سے2.50روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کیاجاسکتا ہے ۔ ملک کی معروف تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ کی طرف سے آج اس بات کا اشارہ دیا گیا ۔ کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں2سے2.50روپے تک کی کمی کی جاسکتی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی مارکٹ میں قیمتوں میں اگر مزید تیزی سے گراوٹ آئی اور ڈالر کے مقابلہ روپیہ میں مضبوطی قائم رہی تو یہ کمی زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔ حکومت نے جون2010ء میں پٹرول کو انتظامی قیمت دائرہ سے الگ کردیا تھا اوراس کے بعد سے کمپنیاں ہر پندھواڑے بین الاقوامی مارکٹ کی قیمتوں کی بنیاد پر قیمت طے کرتی ہیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں اگر کمی کی گئی تو ایک پندھواڑے کے بعدیہ دوسری کمی ہوگی۔ یکم اگست کو ہی کمپنیوں میں دہلی میں وی اے ٹی سمیت پٹرول کی قیمت1.09روپے فی لیٹر کم کردئیے تھے ۔ دہلی میں فی الحال پٹرول72.51روپے فی لیٹر ہے ۔

Petrol price likely to be cut on Independence Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں