پاکستان کی جانب سے ہندوستانی چوکیوں پر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-11

پاکستان کی جانب سے ہندوستانی چوکیوں پر حملہ

جموں
پی ٹی آئی
محض37گھنٹے کے اندر دوسری بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فوجیوں نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد ہندوستانی فورسز کو جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ سیکوریٹی ترجمان لیفٹننٹ کرنل منیش مہتا نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے آج صبح11:30بجے چھوٹے ہتھیاروں اور خود کار ہتھیاروں سے بغیر کسی اشتعال کے فائرنگ شروع کرکے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں میندھر سیکٹر میں ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لگی سرحد پر پہرہ دے رہے ہندوستانی فوجیوں نے سورتحال سنبھالی اور اتنی ہی صلاحیت کے ہتھیاروں سے گولی چلائی۔ لیفٹننٹ کرنل مہتا نے کہا کہ کنٹرول لائن کے اس طرف فائرنگ میں جان مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ پاکستانی فوجیوں کی طرف سے آج کی فائرنگ اس ماہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تیسری واردات ہے ۔ جمعہ کو جموں ضلع کے آر ایس پورہ علاقے میں ہند۔ پاک سرحد پر اوکٹیر یوبیوپی پر پاکستانی رینجرز نے بی ایس ایف کو ایک جوان کو سونپا جسے پاکستان میں پکڑا گیا تھا ۔ 30سالہ جوان ستیشیل یادو کو سونپے جانے کے محض6گھنٹے بعد8اگست کو پاکستانی فوجیوں نے پونچھ ضلع کے بھیم بھیر گلی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے ارد گرد چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا اور جنگ بندی کے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ۔ جمعہ کو بی ایس ایف کے بٹالین کمانڈو اور پاک رینجرز کے درمیان آڑ ایس پورہ علاقے میں ہوئے فلیگ مذاکرات میں فریقین نے سرحد پر امن چین بنائے رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

Pakistan Rangers attack BSF posts in J&K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں