یو این آئی
سعودی عرب کے مفتی اور ملک کے سرکردہ عالم دین کی کونسل کے سربراہ اعظم عبدالعزیز شیخ نے نوجوان مسلمانوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جہاد کے اس مسخ شدہ تصور سے دھوکہ نہ کھائیں جس کی وجہ سے مسلم ممالک میں بے گناہ افراد کو قتل کر کے امت کو تباہ کیاجارہا ہے۔ الشیخ نے نوجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے جھوٹے پروپیگنڈہ سے دور رہیں ۔ اپنے بیان میں الشیخ نے مزید کہا کہ ہم دشمنان اسلام کے ذریعہ اسلام کو بدنام کرنے کی غرض سے کئے جانے والے جرائم سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ مذہب کے نام پر اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا خون بہانے والے یہ گمراہ کن گروہ جہاد کے نام پر زبردست جر م کرتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل صرف مذہب کی شبیہ کو خراب کررہا ہے ۔ انہوں نے انسانی زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی قرآن کی آیتوں کا بھی حوالہ دیا اور نبی کریم ﷺ کی کئی احادیث بھی سنائیں۔
Saudi Grand Mufti Says Terrorists Killing Innocents in the Name of Jihad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں