پی ٹی آئی
بمبئی ہارئیکورٹ نے آج تحویلی اموات کے مقدمات کو یہ کہتے ہوئے یکجا کردیا کہ مہاراشٹرا میں بڑی تعداد میں پولیس تحویل میں اموت ہوئی ہے اور بیشتراموات کا تعلق اقلیتی طبقہ سے ہے ۔ جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس پی ڈی کوڑے نے انتباہ دیا کہ اس طرح مظالم کا سد باب کرنے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ پہلے قدم کے طور پر انہوں نے تحویلی اموات سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کردیا اور سینئر وکیل یک چودھری کو معاون عدالت کی حیثیت سے مقرر کیا۔ بنچ یہ احساس ظاہر کیا کہ تحویلی اموات میں مرنے والوں کی بڑی تعدا د اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اور عدالت اس سلسلہ کو روکنے قدم اٹھائے گی ۔ بنچ نے یہ فیصلہ سیان کے متوطن23سالہ نوجوان کی والدہ کی درخواست سماعت کرتے ہوئے سنایا جس میں ماں نے دعویٰ کیا کہ اس کا بیٹا دو سال قبل پراسرار طور پر فوت ہوگیا ۔ معاملہ کو 15دن کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی موت تھی جبکہ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ اس کے بیٹے کی موت پراسرار حالت میں ہوئی ۔ درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ کہ اس کے بیٹے کو 21فروری2012کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اسے پولیس تحویل سے تھانے سینٹرل جیل بھیجا گیا جہاں24مارچ2012ء کو اس کی موت واقع ہوگئی ۔ معاون عدالت چودھری نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ تحویلی اموات کے بیشتر معاملات میں مرنے والے دلت یا مسلمان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے قومی ریکارڈ کے اعداد و شمار کیمطابق مہاراشٹرا میں گزشتہ سال پولیس تحویل میں 34افراد فوت ہوگئے ۔ 2012ء میں20تحویلی اموات ہوئیں۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں