پی ٹی آئی
امریکہ اور اقوام متحدہ کی مصالحت سے شروع ہوئی 72گھنٹے کی جنگ بندی دو گھنٹوں کے اندر ہی خطرہ سے دوچار ہوگئی جب کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ اس نے غزہ میں چار فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ۔ ادھر اسرائیل نے الزام لگایا کہ فلسطینیوں نے راکٹ حملے کئے ۔ آج جنوبی رفاح علاقے میں اسرائیل کے توپخانہ کی گولہ باری میں27فلسطینی ہلاک ہوگئے اور20زخمی ہوگئے ۔ فلسطینیوں نے کہا کہ جنوبی غزہ میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا ۔ اسرائیل کے چیانل 10نے بتایا کہ کھلے علاقے میں دو راکٹ گرے ۔ الزام اور جوابی الزام کے دوران یہ واضح نہیں ہوا کہ کس نے جنگ بندی کو توڑا ۔ جنگ بندی کا اعلان نئی دہلی سے جاری کیا گیا جہاں امریکی سکریٹی آف اسٹیٹ جان کیری دورہ پر ہیں ۔ انسانی امداد کا جنگ بندی کا وقفہ آج صبح شروع ہوا جب کہ اسرائیل نے امریکہ اور اقوام متحدہ نے جنگ بندی کی سفارش کی ۔ اس جنگ بندی وقفہ کو اسرائیل نے قبول کرلیا تھا ،۔ اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی کے72گھنٹوں کے دوران اس کی افواج کو غزہ میں رہنے کو قبول کیا جائے ۔ وہ اس عرصہ میں ان سرنگوں کی تلاش کرکے تباہ کردہ جہاں سے اسرائیل پر حملے کئے جارہے ہیں ۔ مغربی کنارہ پر کنٹرول رکھنے والی فلسطینی اتھاریٹی کاوفد اسرائیل کا وفد قاہرہ میں ٹھہرا ہوا ہے جو72گھنٹے کے بعد جنگ بندی کے لئے بات چیت کررہا ہے ۔ حماس اور اسلامی جہاد کے قائدین بھی قاہرہ میں کیمپ کئے ہوئے ہیں تاہم مذاکرات مصالحت کاروں کے ذریعہ جاری ہیں کیونکہ حماس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ۔ آج اسرائیلی جارحیت کے25ویں دن مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد1463ہوگئی۔ یہ تعداد2008اور2009کی اسرائیل۔ فلسطینی جنگ میں مرنے والوں کی تعداد سے بڑھ گئی ۔ اس وقت1417افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس وقت کی جنگ 22دن جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئی تھی لیکن اب کی جنگ25ویں دن میں داخل ہونے کے بعد بھی جاری ہے ۔ اس مرتبہ مرنے والی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد61تک پہونچ گئی ہے جب کہ2009-08کی جنگ میں صرف10اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اسقدر بڑی تعداد میں اس وقت فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیل حیران ہے ۔ اس جنگ میں تین اسرائیلی شہری اور ایک تھائی لینڈ کا شہری ہلاک ہوگیا ۔
’’آئی اے این ایس‘‘ کے بموجب جنگ بندی کے باوجود آج اسرائیل کے ہوائی حملوں میں27فلسطینی ہلاک ہوگئے اور200زخمی ہوگئے ۔ مصر سے متصل اس علاقے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان زبردست لڑائی جاری ہے۔ اسرائیل نے الزام لگایا کہ جنگ بندی کے باوجود حماس نے 8راکٹ فائر کئے ۔ اسرائیل نے حملوں میں شدت پیدا کرنے مزید16000محفوظ فوج کو طلب کرلیا ۔ اس طرح اسرائیل کے فوجیوں کی تعداد جو غزہ پر حملے کررہے ہیں ان کی تعداد86000تک پہنچ گئی ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ72گھنٹے کی جنگ بندی باقی نہیں رہی۔ اسرائیل نے کہا کہ ایسا امکان ہے کہ اس کے ایک فوجی کا غزہ میں اغوا کرلیا گیا ہے ۔ 25دن سے جاری جنگ میں 1463فلسطینی ہلاک ہوگئے اور8000زخمی ہوگئے ۔ آج جو72گھنٹوں کی جنگ بندی صبح شروع ہوئی تھی وہ دو گھنٹوں میں ختم ہوگئی اور لڑائی میں شدت آگئی ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں