بنگال میں انسفلائٹس کی وبا کنٹرول میں ہے - مغربی بنگال محکمہ صحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-02

بنگال میں انسفلائٹس کی وبا کنٹرول میں ہے - مغربی بنگال محکمہ صحت

کولکاتا
ایس این بی
شہر کے سرکاری اسپتال اسکول آف ٹروپیکل میڈیسین میں مزید ایک مریض کے خون جانچ رپورٹ سے جاپانی انسفلائٹس کی تصدیق ہوئی۔ مریض کا نام نرائن سرکار ہے جو گوہاٹی کے ایک دفتر میں کام کرتا ہے ۔ اسے بخار ہونے کی وجہ سے اسکول آف ٹروپیکل میڈیسین میں داخل کیا گیا۔ اس کے خون جانچ رپورٹ نے جاپانی انسفلائٹس کی تصدیق کی ہے ۔ یہ شہر میں دوسرا معاملہ سامنے آیا۔ حالانکہ دونوں ہی مریض کا تعلق اضلاع سے ہے مگر اس مرض نے ریاست میں جس طرح سے کہرام مچا رکھا ہے اس سے اب کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی مشکلیں بڑھ گئی ہے ۔ ویسے کولکاتا کارپوریشن نے خنزیر کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہے ۔ آج آر جی کار، این آر ایس، سمبھوناتھ پنڈت، نیوروسائنس سمیت متعدد اسپتال کے پاس واقع خنزیر پالن گاہ میں کارپوریشن کے محکمہ صحت کے افسران نے مہم چلاکر اسپتال انتظامیہ سے بھی ملاقات کی ۔ اس دوران آر جی کار اسپتال کے گرد واقع کھال پر سے کل22خنزیر کو پکڑ کر ان کو ایک ڈمپ میں رکھا گیا تاکہ ان کو کیولیسٹک مچھر نہ کاٹ سکے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق کیولیسٹک مچھر جب انسان کو کاٹنے کے بعد خنزیر کو کاٹتی ہے تب جاپانی انسفلائٹس کی وبا پھیلتی ہے ۔ لہذا اس کے لیے انتظامیہ کو بیداری مہم کی اور ٹیکہ لگانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام محفوظ رہ سکے ۔ دوسری طرف مغربی بنگال حکومت نے آج کہا ہے کہ ریاست میں انسفلائٹس کنٹرول میں ہے اور اس کے ساتھ ہی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انسفلائٹس کی وبا کولکاتا شہر تک پہنچ گیا ہے ۔
محکمہ صحت ڈائریکٹور کے مطابق انسفلائٹس کی وبا سے اب تک119افراد کی موت ہوئی ہے ۔ شمالی بنگال کے علاقہ میں جولائی میں کل79افراد انسفلائٹس سے موت ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ربی آرستیپاتھی نے کہا کہ اگر آسام ، بہار اور دیگر ریاستوں سے آنے والے افراد کو بھی شمار کرلیا جائے تو اس وبا میں کل مرنے والوں کی تعداد123ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدھ سے اب تک صرف دو کیس سامنے آیا ہے اس لئے کہاجاسکتا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہے۔ ایک ڈھائی سالہ بچہ کو ایم آر بانگور میں بھرتی کیا گیاتھا ۔ بعد میں اسے این آر ایس میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں منتقل کردیا گیا مگر اس بچے کی موت ہوگئی ۔ بچہ کی موت پر یہ افواہ پھیل گئی بچہ انسفلائٹس کی وباء میں مبتلا تھا ۔ مگر ایم آر بانگور اسپتال کے سپرنڈنٹ سومناتھ مکھرجی نے اس افواہ کی تردید کردی۔ اسپتال نے کہا کہ بچے کی موت انسفلائٹس کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے بلکہ بچہ کی موت دوسری وجہ سے ہوئی ہے ۔ مگر کلکتہ اسکول آف ٹروپیکل میڈیسین نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک شخص میں جاپانی انسفلائٹس کی تشخیص کی گئی ہے ۔ جب کہ کارپوریشن نے کہا کہ بنگال کی راجدھانی اس وبا سے متاثر نہیں ہے ۔ کارپوریشن نے کہا ہے کہ گوہاٹی سے آنے والے شخص میں جاپانی انسفلائٹس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس شخص کی جانچ کولکاتا میں ہوا تھا۔

Encephalitis Under Control, Claims West Bengal Health Dept

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں