اوڈیشہ میں پھر بارش - 38 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-11

اوڈیشہ میں پھر بارش - 38 افراد ہلاک

بھوبنیشور
پی ٹی آئی
اوڈیشہ میں سیلاب سے اب تک38افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے48گھنٹے میں بالیشور اور بھدرگ ضلع میں بھاری بارش کی وارننگ دی ہے۔ ریاست میں پھر ہوئی بارش سے سیلاب متاثرین کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ خصوصی ریلیف کمشنر(ایس آر سی) پی کے مہاپاتر نے بتایا کہ کئی درایوں میں پانی کم ہورہا ہے لیکن پھر سے بارش ہونے کی وجہ سے تٹ بندھ پر پناہ لئے لوگوں کے مسائل بڑھ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہاندی اور ویترن ندی میں پانی کی سطح کم کررہے وہیں ریاست کے مختلف حصے خاص طور پر شمالی علاقے میں بارش ہوئی ہے۔ ایس آر سی نے بتایا کہ1.35لاکھ لوگوں نے تٹ بندھ اور دیگر اونچے مقامات پر پناہ لے رکھی ہے ۔ کھانے مہیا کرانے کے لئے209مفت باورچی خانے کا اہتمام ہورہا ہے ۔ کنگ اور پوری میں ایسے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ سیلاب کی وجہ سے23ضلع کے133پرکھنڈوں کے4731گاؤں میں تقریباً24.28لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Odisha floods kill 35

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں