شام میں امریکیوں کو بچانے خصوصی فورسس کی خفیہ مہم ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-22

شام میں امریکیوں کو بچانے خصوصی فورسس کی خفیہ مہم ناکام

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ٍ امریکی خصوصی مہمات فورسس نے صدر امریکہ بارک اوباما کی ہدایت پر شام میں صحافی جیمس فولے اور دیگر امریکیوں کو جنہیں خلافت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے یرغمال بنارکھا ہے ، آزاد کرانے خفیہ مہم شروع کی لیکن یہ پیچیدہ مہم ناکام ہوگئی اور بچاؤ ٹیم وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی۔ وائٹ ہاؤز اور پنٹگان نے خلاف اسلامیہ کی تحلیل سے امریکی شہریوں کو بچانے شام کے اس طرح کے خفیہ آپریشن کااعتراف کیا ۔ یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا جب خلافت اسلامیہ نے جو داعش کے نام سے بھی شہرت رکھتی ہے ایک روز قبل ایک پریشان کن ویڈیو جاری کیا جس میں ایک امریکی صحافی جیمس فولے کے سر قلم کرنے کا منظر تھا ۔ فولے کو نمبر2012میں شام میں اغوا کیا گیا تھا ۔ اوباما نظم و نسق نے یہ توثیق نہیں کی تھی کہ یرغمال بنائے گئے افراد میں فولی بھی شامل ہے ۔ لیک متعد د میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ یرغمالیوں میں شامل ہیں ۔ اوباما نظم و نسق کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق خفیہ مہم پر بھیجی گئی خصوصی فورس کے ارکان کو شام کے ایک اور دور افتادہ علاقہ میں ہیلی کاپٹر سے اتارا گیا ۔ انٹلی جنس عہدیداروں کو شبہ تھاکہ یرغمالی کسی علاقے میں رکھے گئے ہیں۔ عہدیدار کے حوالہ سے واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ اس مہم میں خئی درجن امریکی کمانڈودز نے حصہ لیا اور اسی دوران جنگجووں سے ان کی گھمسان کی لڑائی ہوئی جس میں اسپیشل فورسس کا ایک رکن شدید زخمی ہوگیا۔ شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد امریکہ کہ یہ پہلی زمینی مہم تھی جو ناکام ہوگئی ۔ جنگجوؤں نے گزشتہ موسم بہار میں6یورپیوں کو یرغمال بنالیا تھا جس کے بعد اس مہم کا فیصلہ کیا گیا ۔ پنٹگان کے پریس سکریٹری جان کیری نے بتایا کہ اس مہم میں فضائی اور زمینی دونوں فورسس نے حصہ لیا۔ بد قسمتی سے یہ مہم کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ جس مقام پر فورس اتار ی گئی وہاں یرغمالی موجود نہیں تھے ۔ صدر کی معاون برائے داخلی سلامتی و انسداد دہشت گردی لیزا مونا کو نے کہا کہ اوباما نے اس مہم کی منظوری اس لئے دی کیونکہ قومی سلامتی ٹیم کا اندازہ تھا کہ یرغمالی خطرہ میں ہیں اور داعش کے قبضہ میں ہرگزرنے والا دن ان کی زندگی کے لئے جوکھم والا ہے۔ صدر نے وزارت دفاع کو ان یرغمالیوں کو بچانے جارحانہ اقدام کی اجازت دے دی۔

Obama's secret raid in Syria to free American hostages failed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں