پی ٹی آئی
امریکہ نے حقانی نٹ ورک کے 5قائدین سے متعلق اطلاعات فراہم کرنے والے کو30ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ حقانی نٹ ورک کو افغانستان میں ناٹو فورسیز اور عام شہریوں پر کئی حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے ۔ پاکستان میں حقانی نٹ ورک در حقیقت طالبان سے وابستہ گروپ ہے جسے امریکہ اور اقوام متحدہ نے2012میں دہشت گرد نٹ ورک قرار دے دیا تھا ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ریوارڈس جارجسٹس پروگرام کے تحت عزیز حقانی، خلیل الرحمن حقانی، یحیٰی حقانی اور عبدالرؤس ذاکر سے متعلق یا ان کے مقام روپوشی سے متعلق اطلاعات فراہم کرنے والے کو فی کس 5ملین ڈالر انعام دیاجائے گا ۔ اعلامیہ میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ گروپ کے ایک اور قائد سراج الدین حقانی کا اتہ پتہ بتانے والے کو5ملین کے بجائے10ملین ڈالر دیاجائے گا ۔ انعام کی رقم اب دگنی کردی گئی ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں