پاکستان سے فرار ہونے کا ارادہ نہیں - مشرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-11

پاکستان سے فرار ہونے کا ارادہ نہیں - مشرف

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی حکام پر سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو ملک سے نکل جانے کے لئے محفوظ راہداری کی سہولت فراہم کرنے کے لئے دباؤ کی اطلاعات کے دوران سابق فوجی سربراہ نے بتایا کہ وہ وطن سے فرارہونے کے بجائے اپنے خلاف تمام مقدمات میں دفاع کرنے کو ترجیح دیں گے۔ میں پاکستان چھوڑ کر جانے والا نہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ)اے پی ایم ایل) کنونشن میں حامیوں کے ایک مختصر گروپ سے ٹیلی فونی خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ میں کسی بھی عدالت میں اپنا دفاع کرنے تیار ہوں۔ انہوں نے تاہم یہ وضاحت بھی کی کہ وہ دبئی میں اپنی علیل والدہ کی عیادت کے لئے بے چین ہیں اور اس کے بعد وہ پاکستان لوٹ آئیں گے ۔ انہوں نے معاشی بد انتظامی کے لئے حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ2008ء میں ان کے استعفیٰ کے وقت 18بلین ڈالر ذخائر محفوظ تھے جواب گھٹ کر4تا5بلین ڈالر ہوگئے ہیں۔ ان کے ان بیانات سے چند گھنٹوں قبل وزیر اعظم نواز شریف کے ایک قریبی رفیق کار نے بتایا تھا کہ حکومت پر مشرف کو پاکستان سے نکل جانے کی اجازت دینے کے دباؤمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ سنیٹ میں لیڈر آف دی ہاؤز راجہ ظفر الحق نے راولپنڈی میں میڈیا کو بتایا کہ مشرف کو پاکستان چھوڑ نے کی اجازت دینے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے تاہم ایک پریس نیوز ٹیلی ویژن کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ وضاحت نہیں کی کہ دباؤ کن عناصر یا افراد کی جانب سے ہے۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ طاقتور فوج پر ویز مشرف کے خلاف ملک سے غداری کیس سے ناخوش ہے ۔ راجہ ظفر الحق نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ متنازعہ عالم طاہر القادری کا حکومت مخالف احتجاج اور منگل کو عمران خان کی مجوزہ احتجاجی ریالی محض ایک ڈرامہ ہے جس کا مقصد مشرف کی رہائی ہے ۔ پی ایم ایل (این) قائد نے کہا کہ مشرف کے خلاف قانونی کاروائی کی مخالفت کرنے والی پس پردہ قوتیں ملک سے نکلنے کے لئے محفوظ راہداری کی فراہمی کے لئے وزیر اعظم پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔

Not intend to escape from Pakistan - Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں