آئی اے این اینس
وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم آزادی کے موقع پر’’صاتھ ستھرا ہندوستان‘‘ مشن کے اعلان پر عمل کرتے ہوئے دارالحکومت میں مقامی حکام نے صفائی مہم کا آغاز کیا۔ جس میں دیگر بیرونی ملکوں کی طرح عام مقامات پر پیشاب کرنے یا سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر عوام پر جرمانے عائد کرنا شامل رہے گا ۔ میئر شمالی دہلی یوگیندر چنڈولیا نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ان کے صفائی ملازم علی الصبح علاقہ صاف کرتے ہیں جسے صبح9:30تک دکاندار دوبارہ گندہ کردیتے ہیں ۔ ان کے ملازمین پہلے دکانداروں کو رواننگ دیں گے اور مابعد ان پر1000روپے جرمانہ عائد کریں گے ۔ مودی نے یوم آزادی کے خطاب میں رو ز مرہ کی زندگی میں صفائی پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ ہر دیہات اور ہر شہر میں صفائی مہم شروع کی جائے ۔ چنڈولیا نے کہا کہ عوامی پیشاب خانوں کے باہر پیشاب کرنا جو شہر میں عام ہے کے خلاف جرمانے عائد ہوں گے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں