جموں و کشمیر کا آئندہ وزیر اعلیٰ ہندو ہونا چاہئے - کانگریسی وزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-21

جموں و کشمیر کا آئندہ وزیر اعلیٰ ہندو ہونا چاہئے - کانگریسی وزیر

جموں
آئی اے این ایس
جموں و کشمیر کے وزیر صحت عامہ انجینئرنگ( پی ایچ ای)و کانگریسی رہنما شال لال شرما نے آج کہا ہے کہ اس ریاست کا آئندہ چیف منسٹر ، کوئی ہندو ہونا چاہئے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں یوتھ کانگریس ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرکا ئے ریالی ’آنے والے اسمبلی انتخابات کے دوران ایک نیا نعرہ لگائیں‘‘ آپ لوگوں کو اس ریاست کی خاطر ایک ہندو چیف منسٹر کے لئے لڑنا چاہئے ۔ آپ لوگ علاقہ جموں کے لئے ایک علاقائی کونسل کے لئے بھی اپنی آواز بلند کریں ۔ ‘‘ شرما نے کہا کہ اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اگر10سال کے لئے وزیر اعظم بن سکتا ہے تو ایک ہندو، ریاست جموں و کشمیر کا چیف منسٹر کیوں نہیں بن سکتا جہاں ہندو، سب سے بڑی اقلیت ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ جموں کو انصاف کس طرح مل سکتا ہے جب کہ ریاستی سیول سکریٹریٹ کے7ہزار ملازمین کے منجملہ صرف200کا تعلق جموں سے ہے ۔ اس ریاست کے ہندو اکثریتی جموں علاقہ میں مختلف فرقوں کے درمیان خانوں میں تقسیم کے شدید عمل کے بعد شرما کا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں جموں کے دونوں حلقوں سے بی جے پی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ 1947میں ملک کی آزادی کے بعد سے روایتی طورپر جموں و کشمیر کے چیف منسٹرس ، مسلمان رہے ہیں کیونکہ ملک کی یہ واحد مسلم اکثریتی ریاست ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں