ترنمول کانگریس اور تلگو دیشم ارکان پارلیمنٹ میں تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-13

ترنمول کانگریس اور تلگو دیشم ارکان پارلیمنٹ میں تنازعہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پارلیمنٹ ہاؤز میں جگہ کے مسئلہ پر ترنمول کانگریس اور تلگو دیشم پارٹی کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا ہے جہاں دونوں فریقین ایک مخصوص کمرہ پر اپنے دعوے کررہے ہیں ۔ فرسٹ فلور کا کمرہ نمبر5کئی سال سے تلگو دیشم پارٹی کے قبضہ میں رہا ہے لیکن اب6اگست کو یہ روم ممتا بنرجی کی زیر قیادت پارٹی ترنمول کانگریس کو الاٹ کردیا گیا۔ تلگو دیشم کو پارلیمنٹ ہاؤز کی تیسری منزل پر ایک کمرہ دیا گیا، تاہم گزشتہ30سال سے کمرہ نمبر5کا استعماال کرنے والی پارٹی اسے خالی کرنے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ تلگو دیشم قائدین نے کل دیکھا گیا کہ کمرے کے باہر ان کے ناموں کے پلیٹس کو نکال دیا گیا ہے جس پر چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت تلگو دیشم پارٹی نے اس تعلق سے اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کو ایک مکتوب روانہ کیا۔ ترنمول کانگریس کے ارکان ایس بندھوپادھیائے ، کلیان بنرجی اور سلطان احمد نے آج کمرے کا دورہ کیا اور باہر اپنے ناموں کی تختیاں لگا دیں ۔
انہوں نے تقریباً2:30بجے دن کمرے کے اندر مختصر اجلاس بھی منعقد کیا ۔ نصف گھنٹے کے بعد تلگو دیشم کے ارکان پارلیمنٹ وائی ایس چودھری ، ٹی نرسمہن اور سی ایم رمیش وہاں پہونچ گئے اور ا پنے ناموں کی تختیاں دوبارہ لگا دیں۔ وائی ایس چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترنمول کانگریس ارکان کے غیرمہذب طرز عمل پر اسپیکر سے ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی ارکان کے غیر مہذب رویہ کی وجہ سے انہیں بھی اپنے ناموں کی تختیاں لگانی پڑیں ۔ تنازعہ کے بارے میں پوچھنے پر تلگو دیشم کے رکن لوک سبھا نارائن راؤ نے کہا کہ گزشتہ30سال سے یہ کمرہ تلگو دیشم پارٹی کے استعمال میں رہا ہے اور ان کی پارٹی کے قائدین کے ناموں کی تختیاں نکال دی گئیں ، یہ عمل غیر جمہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ان کی پارٹی کے25ارکان ہیں ۔ نارائن راؤ نے ناموں کی تختیاں نکالنے کی حرکت کو غیر جمہوری قرار دیا ۔ ڈی ایس ملہاڈائرکٹر لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ مکتوب میں قبل ازیں کہا گیا کہ کمرہ نمبر16,5ویں لوک سبھا کی مدت کے لئے ترنمول کانگریس کو الاٹ کیا گیا ہے ۔ مکتوب کے ذریعہ ٹی ایم سی سے کہا گیا کہ وہ کمرے کا قبضہ حاصل کرلے ۔

TDP, Trinamool Congress MPs Dispute in Parliament

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں